قومی خبریں

ایم سی ڈی انتخابات: عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی کو کارکنان نے دوڑا دیا، بھاگ کر بچائی جان، ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو خود کو بچانے کے لیے جلسہ گاہ سے بھاگ رہے ہیں۔ اسی دوران کچھ لوگ ان کا تعاقب کرتے نظر آ رہے ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی میں ایم سی ڈی انتخابی جنگ میں ٹکٹوں کی فروخت کے الزامات کے درمیان عام آدمی پارٹی اور اس کے ایم ایل ایز کو ہر روز پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو پر ایم سی ڈی انتخابات میں ٹکٹ بیچنے کا الزام لگا ہے۔ ناراض پارٹی کارکنوں نے ان کی پٹائی کی۔ مار پیٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ یہ سارا معاملہ پیر کی رات تقریباً 8 بجے کا ہے۔ ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو شیام وہار میں اپنے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ کارکنوں نے ایم ایل اے پر ٹکٹ بیچنے کا الزام لگایا اور انہیں مارنا شروع کر دیا۔ ایسے میں ایم ایل اے کو میٹنگ چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

Published: undefined

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو خود کو بچانے کے لیے جلسہ گاہ سے بھاگ رہے ہیں۔ اسی دوران کچھ لوگ ان کا تعاقب کرتے نظر آئے۔ پورے واقعہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر ٹکٹ بیچنے کا الزام لگایا۔

Published: undefined

بی جے پی نے کہا کہ 'ایماندارانہ سیاست' کے ڈرامے میں ملوث پارٹی کا یہ بے مثال منظر ہے۔ 'عآپ' کی کرپشن ایسی ہے کہ 'عآپ' کے ارکان بھی اپنے ایم ایل اے کو نہیں بخش رہے ہیں۔ دہلی بی جے پی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو کا ٹکٹ بیچنے کے الزام میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے تعاقب کیا اور دوڑا دوڑا کر پیٹا۔

Published: undefined

وہیں ایم ایل اے گلاب یادو نے اس واقعہ پر ٹوئٹ کر کے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی بوکھلا گئی ہے اور ٹکٹ بیچنے کے بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ اس وقت میں چھاولہ تھانے میں ہوں، میں نے دیکھا ہے کہ اس وارڈ سے بی جے پی کے کارپوریٹر اور بی جے پی کے امیدوار ان لوگوں کو بچانے کے لیے تھانے میں موجود ہیں۔ اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے۔ میڈیا یہاں موجود ہے، بی جے پی سے پوچھنا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined