قومی خبریں

ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر تعمیر کے لیے نقشہ سازی کا عمل شروع

بنیاد کھودنے کا کام شروع نہ ہونے سے متعلق چمپت رائے نے کہا کہ "ابھی رام مندر کی بنیاد کو لے کر کوئی کام شروع نہیں ہوا۔ صرف جو مشینیں کام کریں گی اس کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایک طرف جہاں برسات کی وجہ سے رام مندر تعمیر کے لیے بنیاد کھودنے کا عمل رکا ہوا ہے، وہیں دوسری طرف دیگر سرگرمیاں جاری ہیں اور تازہ ترین خبروں کے مطابق عظیم الشان رام مندر کے لیے نقشہ سازی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ "رام مندر تعمیر کے لیے نقشہ بنوانے کا کام شروع ہو گیا ہے اور اس کے لیے جو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ہوتا ہے، وہ حاصل کیا جا رہا ہے۔ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ نقشہ بنواتے وقت رام مندر کی ڈرائنگ کے ساتھ سونپ دیا جائے گا۔"

Published: 27 Aug 2020, 10:56 PM IST

بنیاد کھودنے کا کام شروع نہ کیے جانے سے متعلق چمپت رائے نے کہا کہ "ابھی رام مندر کی بنیاد کو لے کر کوئی کام شروع نہیں ہوا ہے۔ ابھی صرف جو مشینیں کام کریں گی اس کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔" انھوں نے مزید بتایا کہ قدیم سیتا رسوئی، کوہبر بھون، آنند بھون، رام خزانہ جیسے کھنڈر ہو چکے مندروں کو ایک کے بعد ایک ہٹا دیا جائے گا، اس میں مانس بھون کا بھی کچھ حصہ شامل ہے جہاں پر رام مندر کا داخلی دروازہ بننا ہے، اسے بھی توڑا جائے گا۔

Published: 27 Aug 2020, 10:56 PM IST

ٹرسٹ کے سکریٹر چمپت رائے نے بتایا کہ مذکورہ مندروں میں جو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں ہیں انھیں محفوظ رکھا جائے گا اور رام مندر تعمیر کے وقت جو اس کے کنارے دیگر چھوٹے مندر بنیں گے، ان کو اس میں نصب کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ٹرسٹ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ رام مندر تعمیر کے لیے عطیہ حاصل کیا جائے گا اور اس کے لیے الگ الگ زبان میں شائع ہونے والے ہندوستانی اخبارات میں اشتہار بھی دیئے جائیں گے۔

Published: 27 Aug 2020, 10:56 PM IST

موصولہ جانکاری کے مطابق ٹرسٹ کی جانب سے دیئے جانے والے اشتہار میں بینک کا نام، ٹرسٹ کا اکاؤنٹ نمبر اور بینک کا بار کوڈ بھی ہوگا جس کے ذریعہ لوگوں کو رام مندر تعمیر کے لیے عطیہ دینے میں آسانی ہوگی۔ حالانکہ ابھی اس سلسلے میں کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ بیرون ممالک میں بسے ہندوستانی اگر عطیہ دینا چاہیں تو اس کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں۔ چمپت رائے نے اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "بیرون ممالک میں بسے ہندوستانی ابھی نہیں، ابھی ہندوستان کی طاقت کو باہر آنے دیجیے۔"

Published: 27 Aug 2020, 10:56 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Aug 2020, 10:56 PM IST