قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب 2024: کیا منوج جرانگے پاٹل مہاراشٹر کی تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کریں گے؟

جرانگے پاٹل نے مراٹھا برادری سے کہا کہ وہ امیدواروں کا انتخاب کریں اوراس بات کا خیال رکھیں کہ اس کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہ ہو، انہیں آزاد امیدوار کے طور پر اتارنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>منوج جرانگے پاٹل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منوج جرانگے پاٹل، تصویر آئی اے این ایس

 

مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرانگے پاٹل اب آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ جرانگے پاٹل نے اتوار کو مراٹھا برادری سے اپیل کی کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 30 مارچ سے پہلے آزاد امیدواروں کے طور پر لڑنے کے لیے امیدواروں کا انتخاب کریں۔

Published: undefined

جالنہ ضلع کے اپنے آبائی گاؤں انتروالی سراٹی میں ریاست بھر سے آئے ہوئے مراٹھا برادری کے ارکان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جرانگے پاٹل نے کہا کہ اپنے اثر و رسوخ سے وہ نہ صرف مسلمانوں اور دلت برادریوں بلکہ سماج کے ایک بہت بڑے طبقے کی بھی حمایت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست نہیں جانتا اور اس میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جرانگے نے کہا  ہے کہ مراٹھا برادری کے افراد 30 مارچ سے پہلے امیدواروں کا انتخاب کریں اور امیدواروں کا انتخاب کرتے وقت ذات پات اور مذہب کا خیال نہ کرتے ہوئے بس یہ دیکھیں کہ وہ جس کا انتخاب کر رہے ہیں اس کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہ ہو۔ ان منتخب شدہ امیدواروں کو آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Published: undefined

منوج جرانگے پاٹل نے کہا کہ وہ ایک حلقہ انتخاب سے مراٹھا برادری کے متعدد امیدواروں کو کھڑا کرنے کے خلاف ہیں، کیونکہ اس سے برادری کو نقصان پہنچے گا اور ووٹ تقسیم ہوں گے۔ جرانگے نے کہا کہ ’رشی سویرے' (کنبی مراٹھوں کے خون کے رشتہ دار) پر مسودہ نوٹیفکیشن کے نفاذ کا معاملہ بنیادی طور پر مرکز کے بجائے ریاستی حکومت کا معاملہ ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسمبلی انتخابات میں امیدوار کھڑے کیے جائیں۔ لیکن کمیونٹی کے لوگوں نے میٹنگ کے دوران مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو لوک سبھا انتخابات کے دوران اٹھایا جائے۔

Published: undefined

اس مطالبے کے بعد جرانگے نے اس بات سے اتفاق کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں امیدواروں کو آزاد امیدوار کے طور پر کھڑا کیا جانا چاہئے۔ اہل کنبی (او بی سی) مراٹھوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مسودہ نوٹیفکیشن جنوری میں جاری کیا گیا تھا۔ جرانگے نے کہا کہ مراٹھا کمیونٹی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے گہری محبت رکھتی ہے، لیکن ان پر اعتماد کے باوجود مسودہ نوٹیفکیشن کو نافذ نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر ریاستی حکومت کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جرانگے نے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس پر ریزرویشن تحریک کو دبانے کے لیے ہتھکنڈے اپنانے کا الزام لگایا اور مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے حکومت پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ اتوار کو انتروالی سراٹی میں ہونے والی میٹنگ میں مراٹھا برادری کے ارکان کی شرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

جرانگے نے حال ہی میں مہاراشٹر اسمبلی کی جانب سے مراٹھا کمیونٹی کو خصوصی زمرہ کے تحت دیئے گئے 10 فیصد ریزرویشن پر اپنے احتجاج کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) زمرے کے تحت ریزرویشن چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں لوک سبھا کی 48 سیٹوں کے لیے انتخابات پانچ مرحلوں میں 19 اپریل، 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی اور 20 مئی کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined