قومی خبریں

اسٹیڈئم میں کتا گھمانے والے آئی اے ایس افسر کی حمایت میں اتریں مینکا کہا تبادلہ ایک سازش

بھارتیہ جنتا پارٹی رکن پارلیمان و سابق مرکزی وزیر مینکاگاندھی نے کہا ہے کہ آئی اے ایس کھیروال جوڑے کو سازش کے تحت دہلی سے ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

دہلی کے ایک اسٹیڈیم میں کتا ٹہلانے کے دعوے کے ساتھ سرخیوں میں آئے کھیروال جوڑے کو لداخ اوراروناچل پردیش ٹرانسفر کئے جانے کے سوال پر مینکا نے کہا’ میں آئی اے ایس کھیروار کو اچھی طرح سے جانتی ہوں۔ ان پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ وہ بہت ہی قابل افسر ہیں۔ جب وہ دہلی میں سکریٹری آف انوائرنمنٹ تھے تو دہلی کو ان سے بہت فائدہ ہوا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی بات سنتے ہیں اور ان پر کاروائی بھی کرتے ہیں اس لئے ان کے خلاف جو ایکشن لیا گیا ہے وہ بالکل غلط ہے۔ دوسرا یہ کہ لداخ اور اروناچل پردیش یہ ایسی جگہ نہیں ہے جوپنشمنٹ پوسٹنگ کا مسئلہ بنایا جائے۔ ان ریاستوں میں بھی اہل افرادکی ضرورت ہے۔ ایسی جگہ جہاں لوگ خوشی خوشی چلے جاتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے اسٹیڈیم خالی کراکر اس میں کتوں کا ٹہلانے کی شکایت پر مرکزی حکومت نے دہلی حکومت میں پرنسپل سکریٹری سنجیو کھیروار کو لداخ اور ان کی بیوی رنکو دھگا کو اروناچل پردیش ٹرانسفر رکردیا ہے جسے سزا کے طور پرمانا جارہا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی ایم پی نے حکومت کی کاروائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’ یہ کیا طریقہ ہے کہ کسی کو اٹھا کر یہاں پھینک دیا۔ وہاں پھینک دیا۔ یہ ہمیں زیب نہیں دیتا ہے۔ ان کا یہ ٹرانسفر ہونا ہی نہیں چاہئے تھا۔ اس سے دہلی کا نقصان ہوا ہے سازش کے طور پر ا س کو نکالا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined