قومی خبریں

اتر پردیش: گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر ریل بنانا دلہن کو پڑا مہنگا پڑا، پولیس نے کاٹا چالان

یہ واقعہ پریاگ راج سے سامنے آیا، جہاں دلہن کے روپ میں ایک نوجوان خاتون چلتی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر ریل بنا رہی تھی۔

شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ایک دلہن چلتی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ریل بنا رہی تھی۔ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے چند گھنٹوں بعد وائرل ہو گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دلہن کو 16500 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کو پریاگ راج سے سامنے آیا، جہاں دلہن کے روپ میں ایک نوجوان خاتون چلتی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر ریل بنا رہی تھی۔

Published: undefined

یہ ویڈیو سول لائنز کے علاقے میں بنائی گئی۔ جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس چوکی انچارج امیت سنگھ کے نوٹس میں آیا۔ معاملے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اللہ پور علاقے کی ورنیکا نامی لڑکی نے کچھ دن پہلے دلہن کے روپ میں ایس یو وی کے بونٹ پر بیٹھ کر ویڈیو شوٹ کیا تھا اور فوٹو کھینچوائی تھی۔

Published: undefined

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ورنیکا نے چند ماہ قبل ہیلمٹ پہنے بغیر دلہن کے لباس میں اسکوٹر پر سواری کی تھی۔ چلتی ہوئی ایس یع وی کے بونٹ پر بیٹھنے پر 15000 روپے کا چالان کاٹا گیا ہے جبکہ بغیر ہیلمٹ کے اسکوٹر چلانے پر 1500 روپے کا چالان کاٹا گیا ہے۔ سب انسپکٹر امیت سنگھ نے بتایا کہ کار پر یہ ویڈیو 16 مئی کو آل سینٹس کیتھیڈرل کے قریب بنایا گیا تھا، جبکہ اسکوٹر پر ویڈیو تقریباً دو ماہ قبل چندر شیکھر آزاد پارک کے قریب بنایا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined