وویکانند قتل معاملہ: رکن پارلیمنٹ وائی ایس اویناش ریڈی کو سی بی آئی کر سکتی ہے گرفتار

رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی نے ایک بار پھر اپنی والدہ وائی ایس لکشمی کی خرابی صحت کی وجہ سے تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کرنول: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کڑپہ کے ایم پی وائی ایس اویناش ریڈی کو گرفتار کر سکتی ہے جو سابق وزیر وائی ایس وویکانند ریڈی قتل کیس میں پوچھ گچھ کے لیے دو بار ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ رکن پارلیمنٹ نے ایک بار پھر اپنی والدہ وائی ایس لکشمی کی خرابی صحت کی وجہ سے تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی اہلکار کرنول پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی ماں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ سی بی آئی عہدیدار کرنول ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کے رکن پارلیمنٹ کو خودسپردگی پر آمادہ کیا جا سکے۔ وشوابھارتی اسپتال کے ارد گرد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جہاں ایم پی چار دنوں سے مقیم ہیں۔ پولیس اہلکار اویناش ریڈی کے حامیوں کو روکنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جو ان کی ممکنہ گرفتاری کی اطلاعات کے پیش نظر علاقے میں جمع ہو رہے ہیں۔ احتیاط کے طور پر، پولیس نے اسپتال کے احاطے کے ارد گرد دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی۔


اتوار کی رات اسپتال کے قریب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب کڑپہ ایم پی کے حامیوں نے مبینہ طور پر کچھ میڈیا والوں پر حملہ کر دیا اور ان کے کیمروں کو نقصان پہنچایا۔ سی بی آئی نے 19 مئی کو ایک تازہ نوٹس جاری کیا تھا، جس میں کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ کو 22 مئی کو حیدرآباد کے دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے پہلے بھی وہ دو مرتبہ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔