سڑک حادثہ / یو این آئی
اتر پردیش میں یمنا ایکسپریس وے پر دیر رات ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ نشے کی حالت میں کار سواروں نے 5 لوگوں کو کچل دیا جس میں 4 کی دردناک موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یمنا ایکسپریس-وے 161 کلومیٹر پر کینٹر اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گئی تھی، جس سے کینٹر اوور ٹیکنگ لین میں آ گیا تھا۔
Published: undefined
حادثہ شدہ کینٹر کو دیکھنے کے لیے آگرہ سے نوئیڈا جا رہے کار سوار نوجوان رک گئے اور نامعلوم گاڑی سے ٹکرائی کینٹر کے پھنسے ڈرائیور کی مدد کی کوشش کرنے لگے۔ دو کار سوار اور ایک کینٹر ڈرائیور کینٹر کے پھنسے ہوئے ڈرائیور کو نکال کر اسے سائڈ میں لے جا رہے تھے کہ تبھی آگرہ سے نوئیڈا کی طرف تیزی سے جا رہے نشے میں دھت کار سوار ڈرائیور نے زخمی کینٹر ڈرائیور سمیت سبھی مددگاروں کو روند ڈالا۔ اس واقعہ میں 4 لوگوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر زخمی ہے جس کا علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
حادثہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر کھندولی ٹول اتھاریٹی کی ٹیم اور تھانہ انچارج انسپکٹر کھندولی راکیش کمار چوہان پولیس دستے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے سنگین طور سے زخمی شخص کو آگرہ کے ایس این اسپتال میں داخل کرایا جبکہ مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ٹال اتھاریٹی کے مطابق حادثہ کرنے والا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ فی الحال پولیس مہلوکین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined