تصویر سوشل میڈیا
مدھیہ پردیش کے باگیشور دھام میں جمعرات کی صبح بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں پنڈال گرنے سے ایک عقیدت مند کی موت ہو گئی جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔ چھترپور کے اس آشرم میں بابا باگیشور دھیریندر شاستری کے یوم پیدائش میں شامل ہونے کے لیے عقیدت مند یہاں آئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں فی الحال ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش سے بڑی تعداد میں عقیدت مند یہاں پہنچے تھے۔ صبح کی آرتی کے بعد اچانک بارش شروع ہو گئی تو عیقدت مند بچنے کے لیے پنڈال کے نیچے جمع ہو گئے۔ ٹنٹ نما پنڈال کے اوپر کافی پانی جمع ہو گیا اور وہ نیچے گر گیا۔ پنڈال کے ڈھانچے سے لوہے کا اینگل ایک عقیدت مند کے سر پر گر گیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ ایک دیگر عقیدت مند کو بھی شدید چوٹ لگی، اس کا سٹی اسکین کروایا گیا ہے۔
Published: undefined
ایک زخمی شخص راجیش نے بتایا کہ ان کے سسر لالا شیام لال کوشل کی اس حادثے میں موت ہو گئی ہے۔ وہیں کنبہ کے 6 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں اہلیہ سومیا، بچی پارول، اُننتی، پڑوسی آرین، کملا شامل ہیں۔ ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کو درشن کے لیے جانا تھا، پانی گرنے لگا تو بھاگ کر پنڈال کے نیچے کھڑے ہو گئے اور جب پانی بند ہو گیا تبھی اچانک پنڈال گر گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ ہم لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ یہاں پنڈال میں تقریباً 15 سے 20 لوگ نیچے دب گئے تو وہاں موجود لوگوں نے انہیں باہر نکالا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کتھا سنانے والے اور پرچی نکال کر لوگوں کے ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں جان لینے کا دعویٰ کرنے والے باگیشور دھام کے پیٹھادھیشور پنڈت دھیریندر شاستری 4 جولائی کو اپنا یوم پیدائش منانے والے ہیں۔ اس کو لے عقیدت مندوں کی بھیڑ باگیشور دھام میں پہنچی ہوئی ہے۔ انعقاد کے لیے باگیشور دھام کو بڑے پیمانے پر سجایا گیا ہے۔ بابا دھیریندر شاستری اپنے طویل غیر ملکی دورے کے بعد حال ہی میں وطن واپس ہوئے ہیں۔؎
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined