قومی خبریں

مہاراشٹر حکومت کو تیسری لہر میں 80 ہزار اموات کا خدشہ، پھر لگے گا لاشوں کا ڈھیر

ڈاکٹر پردیپ ویاس نے جمعہ کی دیر رات سبھی ضلع کلکٹروں اور طبی افسران کو لکھے خط میں کہا کہ ’’تیسری لہر میں کووڈ انفیکشن کی تعداد بہت بڑی ہونے جا رہی ہے۔‘‘

گیٹ وے آف انڈیا، تصویر آئی اے این ایس
گیٹ وے آف انڈیا، تصویر آئی اے این ایس 

نئے سال کے پہلے دن ہی جھٹکا دیتے ہوئے مہاراشٹر حکومت نے 8 ملین کورونا معاملوں اور 80 ہزار اموات کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ریاست میں تیسری لہر واضح طور سے سیٹ ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) ڈاکٹر پردیپ ویاس نے جمعہ کی دیر شب سبھی ضلع کلکٹرس اور طبی افسران کو لکھے خط میں کہا کہ ’’تیسری لہر میں کووڈ انفیکشن کی تعداد بہت بڑی ہونے جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

ڈاکٹر پردیپ کا کہنا ہے کہ ’’اگر تیسری لہر میں 80 لاکھ کووڈ معاملے آتے ہیں تو بھلے ہی 1 فیصد معاملے میں ہلاکت تصور کیا جائے تو بھی ہم 80 ہزار اموات کو درج کر سکتے ہیں۔‘‘ انھوں نے افسران سے اپیل کی کہ وہ اس بیان سے ’سست نہ ہوں‘ کہ تیسری کووڈ/اومیکرون لہر ہلکی اور خطرناک نہیں ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر پردیپ نے گزارش کی کہ ’’یہ ان لوگوں کے لیے بھی اتنا ہی خطرناک ہے جن کی ٹیکہ کاری نہیں ہوئی ہے اور جنھیں کئی دیگر بیماریاں ہیں۔ اس لیے برائے کرم ٹیکہ کاری کوریج میں اصلاح کریں اور لوگوں کی جان بچائیں۔‘‘ خط سبھی ڈویژنل کمشنروں، ضلع کلکٹروں، میونسپل کمشنروں اور ضلع کونسلروں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع