زیادہ خوش نہ ہوں، گھریلو نہیں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں ہوئی کمی

14.2 کلوگرام کا بغیر سبسیڈی والا گیس سلنڈر حسب سابق دہلی میں 899.50 روپے، کولکاتا میں 926 روپے، ممبئی میں 899.50 روپے اور چنئی میں 915.50 روپے میں ملے گا۔

کمرشیل گیس سلنڈر، تصویر آئی اے این ایس
کمرشیل گیس سلنڈر، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

نئے سال کے پہلے دن گیس سلنڈر کی قیمت میں 102.50 روپے کمی کی خبر سے لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیکن یہ خوشی سبھی کے لیے نہیں ہے کیونکہ صرف کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

نئے سال کے پہلے دن ملک کی سرکاری آئل کمپنی نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 102.50 روپے کی تخفیف کا اعلان کر کے گھریلو گیس سلنڈر استعمال کرنے والوں میں ایک امید ضرور پیدا کر دی ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ راحت مل سکتی ہے۔ فی الحال 19 کلوگرام والے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں یہ کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد یکم جنوری 2022 سے دہلی میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 1998.50 روپے، کولکاتا میں 2076 روپے، ممبئی میں 1948.50 روپے، اور چنئی میں 2131 روپے ہو گئی ہے۔


واضح رہے کہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے دہلی میں 14.2 کلوگرام کا بغیر سبسیڈی والا گیس سلنڈر 899.50 روپے، کولکاتا میں 926 روپے، ممبئی میں 899.50 روپے اور چنئی میں 915.50 روپے میں ملے گا۔ گزشتہ نومبر ماہ میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا اور اس کے بعد کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو گیس سلنڈر کی نئی قیمت کا اعلان ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */