قومی خبریں

مہاراشٹر: ریزرویشن تحریک سے بیک فٹ پر شندے حکومت، مراٹھا پینل کی رپورٹ کو ملی منظوری

جسٹس سندیپ شندے کمیٹی نے پیر کے روز نظام دور کی بنیاد پر مراٹھوں کو کنبی کاسٹ سرٹیفکیٹ دینے کے عمل پر اپنی رپورٹ دی تھی، اس کے منظور ہونے سے مراٹھوں کو کنبی کاسٹ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

مہاراشٹر میں جاری مراٹھا ریزرویشن تحریک کے درمیان کئی مقامات پر پتھراؤ، توڑ پھوڑ اور آگ زنی کے واقعات کے ایک دن بعد منگل کو ایکناتھ شندے حکومت کی کابینہ نے مراٹھا ریزرویشن پر ریٹائرڈ جسٹس سندیپ شندے کمیٹی کے ذریعہ پیش ابتدائی رپورٹ کو منظوری دے دی۔ جالنہ میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے شیوبا تنظیم کے مراٹھا لیڈر منوج جرانگے پاٹل کے اہم مطالبات میں سے ایک مطالبہ یہ بھی تھا۔

Published: undefined

جسٹس سندیپ شندے کمیٹی نے پیر کو نظام دور کی بنیاد پر کنبی-مراٹھا کاسٹ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل پر اپنی رپورٹ دی تھی، کیونکہ گزشتہ ایک ماہ میں 1.72 کروڑ سے زیادہ دستاویزات کی جانچ میں سے 11530 ایسے سرٹیفکیٹ ملے تھے۔ اس سے مراٹھوں کو ’کنبی کاسٹ‘ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، جو انھیں کوٹہ کے لیے اہل بنا دے گا۔

Published: undefined

کابینہ میٹنگ کی صدارت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کی جس میں دونوں نائب وزرائے اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار بھی شریک ہوئے۔ میٹنگ میں مراٹھا کوٹہ سے متعلق دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرانے ریکارڈ کے مطابق مراٹھوں کو ’کنبی کاسٹ سرٹیفکیٹ‘ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور پسماندہ طبقہ کمیشن مراٹھوں کی سماجی و تعلیمی پسماندگی کا پتہ لگانے کے لیے نئے ڈاٹا جمع کرے گا۔

Published: undefined

اس درمیان تین ریٹائرڈ ججوں کا ایک مشاورتی پینل، جنھوں نے مراٹھا کوٹہ ایشو پر الگ الگ کمیٹی کی رپورٹ تیار کی ہے، سپریم کورٹ میں داخل کی جا رہی مجوزہ عرضی پر حکومت کی رہنمائی کرے گی، خاص طور سے کچھ خامیوں سے متعلق یہ یقینی بنانے کے لیے ہے کہ یہ قانونی جانچ کا سامنا کر سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined