جھارکھنڈ: ٹرین حادثہ میں 2 افراد ہلاک، 7 زخمیوں کو ہزاری باغ صدر اسپتال میں کیا گیا داخل

پسنجر ٹرین کی زد میں 7 خواتین سمیت 9 افراد آ گئے جن میں سے 2 کی موت واقع ہو گئی اور 7 شدید طور پر زخمی ہوئے جنھیں بغرض علاج ہزاری باغ کے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ٹرین سے کچھ لوگوں کی شدید ٹکر کا حادثہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ہزاری باغ ضلع کے چرہی تھانہ علاقہ میں 9 افراد ٹرین کی زد میں آ گئے۔ ان میں سے 2 کی موت واقع ہو گئی ہے، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ 23 نمبر ریلوے پٹری، دلدلیا گاؤں کے پاس پیش آیا جس کے بعد آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔

موصولہ خبروں کے مطابق 31 اکتوبر کی صبح تقریباً 7 بجے چرہی پنچایت کے سرباہا گاؤں کی 7 خواتین اور 2 مرد ٹریکٹر پر سوار ہو کر دودھی مٹی لانے جا رہے تھے۔ وہ اپنے آبائی گاؤں سرباہا سے دلدلیا گاؤں ہوتے ہوئے ریلوے پٹری پار کر رہے تھے، لیکن جیسے ہی دلدلیا گاؤں کے قریب 23 نمبر ریلوے پٹری پار کر رہے تھے، اسی دوران چرہی کی طرف آ رہی مسافر ٹرین نے ٹریکٹر میں سوار 9 لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا۔


اس حادثہ میں سرباہا گاؤں کے 25 سالہ رمیش گنجھو اور جگدیو مہتو کی بیوی کی موت جائے واردات پر ہی ہو گئی۔ مہلوک رمیش گنجھو کی بیوی، ڈرائیور کرن کمار، ساوتری دیوی اور چار دیگر خواتین سنگین طور پر زخمی ہو گئیں۔ اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی چرہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ سبھی زخمیوں کو مناسب علاج کے لیے ہزاری باغ صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔