قومی خبریں

مہاراشٹر: سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے خصوصی پی ایم ایل اے جج ایچ ایس ستھ بھائی کے سامنے اپیل کی کہ چونکہ متعلقہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے، اس لیے ملزم کی تحویل میں توسیع کی جائے۔

انل دیشمکھ، تصویر آئی اے این ایس
انل دیشمکھ، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی عدالتی حراست میں پیر کو مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے خصوصی پی ایم ایل اے جج ایچ ایس ستھ بھائی کے سامنے اپیل کی کہ چونکہ متعلقہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے، اس لیے ملزم کی تحویل میں توسیع کی جائے۔

Published: undefined

انیل دیشمکھ کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے دلیل دی کہ ایجنسی نے پہلے ہائی کورٹ کے 12 نومبر تک تحویل کے حکم سے اتفاق کیا تھا اور اس کے بعد اسے 15 نومبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نظر بندی میں توسیع کی درخواست ان کے مؤکل کو حراست میں رکھنے کے لیے ایک غیر منصفانہ طریقہ اور "دھوکہ دہی" کے سوا کچھ نہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ انیل دیشمکھ کو گزشتہ ہفتے پی ایم ایل اے- 2002 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں 6 نومبر کو خصوصی تعطیل عدالت نے عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا، جب ای ڈی نے ان کی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ تاہم، ایک دن بعد، بامبے ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے انیل دیشمکھ کو 12 نومبر تک ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ دریں اثنا، یہاں کی ایک سیشن عدالت نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ وہ انیل دیشمکھ کے بیٹے ہرشی کیش دیشمکھ کو 20 نومبر تک گرفتار نہ کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined