قومی خبریں

مدھیہ پردیش: ضلع بیتول واقع 47 گاؤں کے افراد ٹیکہ کاری سے دور بھاگ رہے!

ضلع ٹیکہ کاری افسر ڈاکٹر اروند بھٹ نے بتایا کہ ضلع کے 10 وکاس کھنڈ کے قریب 1400 میں 47 ایسے گاؤں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ابھی تک ایک بھی شخص نے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بیتول: مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں 47 گاؤں کے افراد ویکسین لگانے سے بچ رہے ہیں جس کا اثر ٹیکہ کاری مہم پر پڑ رہا ہے۔ ضلع ٹیکہ کاری افسر ڈاکٹر اروند بھٹ نے آج بتایا کہ ضلع کے 10 وکاس کھنڈ کے قریب 1400 میں 47 ایسے گاؤں کی نشاندہی کی ہے جہاں ابھی تک ایک بھی شخص نے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔ ان میں قبائلی گاؤں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ یہاں دیہی افراد میں یہ نظریہ ہے کہ اگر انہوں نے ویکسین لگوائی تو بیمار ہو جائیں گے اور جلد موت ہو جائے گی۔ ویکسین لگنے سے نامرد ہو جائیں گے۔ آنکھ سے نظر آنا بہت کم ہو جائے گا۔

Published: undefined

ڈاکٹر اروند نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کچھ فرضی ویڈیو دیکھنے سے پھیلی افواہوں کے سبب دیہی افراد میں ویکسین لگانے کے سلسلے میں جو بھرم کی صورتحال بنی ہوئی ہے، اسے دور کرنے کے لیے سماجی کارکن تنظیم وغیرہ کا تعاون لیا جا رہا ہے۔ وہ خود بھی کئی گاؤں کا دورہ کرکے دیہی افراد کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ضلع ٹیکہ کاری افسر نے بتایا کہ زیرو ویکسین والے 47 گاؤں میں سے سب سے زیادہ 44 گاؤں کے باشندے ہیں۔ ان میں بھیم پور بلاک کے 33 اور گھوڑا ڈونگری بلاک کے 11 گاؤں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں چیچولی بلاک کے دو اور بھیس دینہی بلاک کا ایک گاؤں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ابھی تک ویکسین کا پہلا ڈوز تقریباً ایک لاکھ چار ہزار افراد نے اور دوسرا ڈوز تقریباً 40 ہزار افراد نے لگوا لیا ہے۔ ویکسین کی مسلسل کم سپلائی ہونے سے ویکسین لگانے کا کام رفتار نہیں پکڑ پا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined