قومی خبریں

بی جے پی حکومت سےملے درد کو کانگریس دور کرے گی: دگ وجے

مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ ریاست کے لوگوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت سے جو درد ملا ہے، کانگریس اسے دور کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ ریاست کے لوگوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت سے جو درد ملا ہے، کانگریس اسے دور کرے گی۔

سنگھ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے عوام کو جو درد دیا ہے، ہم اسے دور کریں گے۔ ریاست میں کانگریس حکومت ہر سیکٹر کی صنعتوں کے لئے ایک الگ پالیسی بنا رہی ہے۔ صنعتوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کام کے نظام میں تبدیلی لائیں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت کی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے صنعتوں کی کمر توڑ دی۔ بی جے پی حکومت صنعتی ترقی کی باتیں کرتی رہی اور ریاست کے پیتھم پور اور منڈی دیپ جیسے اہم صنعتی علاقوں میں ہزاروں مزدوروں کی چھٹنی کردی گئی۔ بھوپال کے بیراگ بڑھ کا کپڑا بازار نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی مار سے ابھر نہیں پایا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ شیو راج حکومت نے چھوٹی صنعتوں کو ملنے والی ڈیڑھ کروڑ کی ایکسائز میں چھوٹ بند کردی کردی گئی۔ بڑے صنعت کاروں کی ’دوست‘ حکومت کے اس فیصلے کے وجہ سے چھوٹی صنعتیں بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں فوڈ پروسیسنگ، ٹورزم، گارمیٹ اور سروس سیکٹر کو فروغ دیا جائے گا۔ صنعتی تنظیموں کے مسائل پر ان کے ساتھ صلاح مشورے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined