
لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہے۔ انتخاب سے متعلق سرگرمیاں زور و شور سے چل رہی ہیں اور سیاسی پارٹیاں لگاتار اجلاسِ عام اور ریلیاں منعقد کر رہی ہیں۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے منگل کے روز کئی ریاستوں کے لیے خصوصی مبصرین کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مبصرین انتظامیہ، سیکورٹی اور اخراجات کی نگرانی کے مقصد سے تعینات کیے جائیں گے، تاکہ لوک سبھا انتخاب کے دوران سبھی کے لیے یکساں مواقع میسر کرائے جا سکیں۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاندار ٹریک ریکارڈ والے ان سابق سرکاری ملازمین کو انتخابی عمل کے دوران مستعدی کے ساتھ دیکھ ریکھ کا کام سپرد کیا گیا ہے۔ یہ مبصرین خاص طور سے پیسہ، طاقت اور فرضی خبر سے پیدا ہونے والے چیلنجز کی نگرانی کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال، اتر پردیش، مہاراشٹر اور بہار میں آبادی سات کروڑ سے زیادہ ہے اس لیے وہاں خصوصی مبصرین تعینات کیے گئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں بھی خصوصی مبصرین کی تعیناتی ہوئی ہے، وہاں اسمبلی انتخاب بھی لوک سبھا انتخاب کے ساتھ کرائے جانے کا اعلان ہو چکا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی ریاستوں میں عام اخراجات کی نگرانی کے لیے مبصرین کی تقرری کرتا رہا ہے، اس بار کچھ ریاستوں میں خصوصی مبصرین کی تقرری کی گئی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ خصوصی مبصرین ریاستی ہیڈکوارٹرس میں خود کو تعینات کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ان علاقوں کا دورہ کریں گے جو زیادہ حساس ہیں اور جہاں ضروری کوآرڈنیشن لازمی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ یہ خصوصی مبصرین جہاں بھی ضروری ہو، پارلیمانی انتخابی حلقوں، اسمبلی حلقوں یا ضلعوں میں تعینات مبصرین سے وقت وقت پر جانکاری طلب کر سکتے ہیں۔ انھیں اِنپٹ حاصل کرنے اور نگرانی سے متعلق سرگرمیوں میں شامل مختلف ایجنسیوں کے علاقائی چیف اور نوڈل افسران کے ساتھ کوآرڈنیشن کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ خصوصی مبصرین کو سرحدی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور لالچ کے پھیلاؤ کو روکنے کی سمت میں کام کرنا ہوگا۔ یہ خصوصی مبصرین عوامی شکایات کو حل کرنے کے لیے بھی کام کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined