قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی آج امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر سکتی ہے، وزیر اعظم مودی نے دیر رات تک کی میٹنگ

بی جے پی آج لوک سبھا امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کر سکتی ہے۔ امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے دیر رات تک پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 
JAMAL AKHTAR

نئی دہلی: بی جے پی آج لوک سبھا امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کر سکتی ہے۔ امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے دیر رات تک پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ کی صدارت بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے کی۔ رپورٹ کے مطابق، میٹنگ کے دوران بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 5 ریاستوں میں تقریباً 150 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

میٹنگ میں مرکزی الیکشن کمیٹی کے ارکان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزراء سربانند سونووال اور بھوپیندر یادو، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا، ڈاکٹر کے لکشمن، ڈاکٹر اقبال سنگھ لالپورہ، محترمہ سودھا یادو، ستیہ نارائن جاٹیہ، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، بی جے پی کے نائب صدر اوم ماتھر اور بی جے پی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کے علاوہ راجستھان، اتراکھنڈ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ریاستوں کے الیکشن انچارج اور شریک انچارجز، بی جے پی کی حکمرانی والی پانچ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ، ریاستی صدور، ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری بھی موجود تھے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ، راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما، نائب وزیر اعلی دیا کماری اور پریم چند بیروا، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو اور نائب وزیر اعلی جگدیش دیورا اور راجندر شکلا اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی اور نائب وزیر اعلی ارون ساؤ اور وجے شرما موجود تھے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں اتر پردیش کی 80، اتراکھنڈ کی پانچ، راجستھان کی 24، مدھیہ پردیش کی 29 اور چھتیس گڑھ کی 11 لوک سبھا سیٹوں پر بحث ہونی ہے۔ ان 149 سیٹوں میں 122 سیٹیں بی جے پی کے پاس ہیں۔ ہاری ہوئی 27 سیٹوں میں سے زیادہ تر نئے چہرے سامنے آنے کا امکان ہے جبکہ باقی 122 سیٹوں میں سے کئی پر نئے چہرے آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض دیگر ریاستوں کی اہم نشستوں پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ پہلی فہرست میں سو کے قریب امیدواروں کے ناموں کا اعلان ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔ باقی نام تقریباً ایک ہفتے کے اندر جاری کیے جا سکتے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined