مارچ کے پہلے دن مہنگائی کا جھٹکا! ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل دوسرے مہینے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مہنگا کر دیا ہے۔ دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی کمرشل سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی کمرشل سلنڈر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مہینے کے پہلے دن یعنی یکم مارچ کو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں ایل پی جی سلنڈر 25 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ ممبئی میں اس کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ پچھلے مہینے بجٹ والے دن یعنی یکم فروری 2024 کو اس میں 14 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

نئی قیمت کے مطابق، راجدھانی دہلی میں کمرشل سلنڈر 1795 روپے میں دستیاب ہوگا، وہیں کولکاتا میں یہ سلنڈر اب 1911 روپے کا ہو گیا ہے۔ ممبئی میں کمرشل سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 1749 روپے ہو گئی ہے، جب کہ چنئی میں یہ بڑھ کر 1960.50 روپے ہو گئی ہے۔


قیمتوں میں سابقہ تبدیلی کے تحت دہلی میں 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1755.50 روپے سے بڑھا کر 1769.50 روپے کر دی گئی تھی۔ جبکہ کولکاتا میں اس کی قیمت 1869.00 روپے سے بڑھا کر 1887 روپے، ممبئی میں 1708 روپے سے بڑھا کر 1723 روپے اور چنئی میں 1924.50 روپے سے بڑھا کر 1937 روپے کر دی گئی تھی۔

جہاں ایک طرف کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتیں لگاتار دو ماہ سے بڑھ رہی ہیں وہیں سال 2024 کے آغاز میں یعنی یکم جنوری کو اس میں کچھ راحت ملی۔ یکم جنوری 2024 کو کمپنیوں نے 19 کلو سلنڈر کی قیمت میں کچھ راحت دی تھی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ جس کے بعد دہلی سے ممبئی تک کمرشل گیس سلنڈر 1.50 سے 4.50 روپے سستا ہو گیا تھا۔


ایک طرف جہاں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، وہیں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دہلی میں 903 روپے، کولکاتا میں 929 روپے، ممبئی میں 902.50 روپے اور چنئی میں 918.50 روپے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔