قومی خبریں

ہریانہ: کچھ نرمی کے ساتھ لاک ڈاؤن میں 5 جولائی تک توسیع

اتھارٹی کے احکام میں واضح کیا گیا ہے آنگن واڑی مراکز اور کریچ 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ یونیورسٹی کیمپس کو ریسرچ اسکالرز، لیبارٹریوں میں پریکٹکل کلاسز وغیرہ کے لئے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں کووڈ-19 کی عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر دو مئی سے نافذ کیا گیا لاک ڈاون پانچ جولائی تک بڑھایا گیا ہے، حالانکہ اس دوران کافی ساری پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ ہریانہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے آج یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق کووڈ- 19 پازیٹیوٹی شرح اور انفیکشن کے نئے معاملات کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن وبا پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وبائی الرٹ، سیف ہریانہ کو پانچ جولائی تک بڑھایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اتھارٹی کے احکام میں واضح کیا گیا ہے آنگن واڑی مراکز اور کریچ 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ یونیورسٹی کیمپس کو ریسرچ اسکالرز، لیبارٹریوں میں پریکٹکل کلاسز وغیرہ کے لئے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تمام دوکانیں صبح نوبجے سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ مال صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے تک کھلے رہ سکتے ہیں۔ ریستوراں اور بار صبح دس بجے سے رات دس بجے تک صارفین بیٹھانے کی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ مذہبی مقامات ایک وقت میں 50 افراد کی موجودگی کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

Published: undefined

اتھارٹی کے احکام میں مزید کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ دفتر صد فیصد موجودگی کے ساتھ کھلے رکھے جاسکتے ہیں بشرطیکہ ضروری سوشل ڈسٹینسنگ، صفائی اور کووڈ-19 کے پیش نظرضوابط کی پیروری کی جائے۔ جم کو صبح چھ بجے سے رات اٹھ بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جانے کی اجازت ہوگی۔ اسپورٹس کمپلیکس اسٹیڈیم کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے کھلے رہیں گے سوائے رابطہ کھیلوں کے (شائقین کی اجازت نہیں ہوگی) کے علاوہ سوئمنگ پول اور اسپا بند ہی رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined