ویڈیو گریب
دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ اس سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سیلسیس تک کی گراوٹ ہو سکتی ہے۔ وہیں منگل سے کم سے کم درجہ حرارت بھی 1 سے 2 ڈگری سیلسیس تک کم ہو سکتا ہے۔ جس سے پورے ہفتہ شدید ٹھنڈ پڑنے کے آثار ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ پیر کو آسمان میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ صبح میں اسماگ کے ساتھ ساتھ ہلکے سے درمیانی سطح کا کہرا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت بہت ہلکی بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26 دسمبر کی رات ایک اور ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہوگا۔ اس وجہ سے جمعرات کی دیر رات دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جمعہ اور ہفتہ کو بھی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
ملک کی بات کی جائے تو شدید ٹھنڈ کی وجہ سے پہاڑی ریاستوں میں عام زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ٹھنڈ کے ساتھ اونچے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہونے سے راتیں زیادہ سرد ہو رہی ہیں وہیں دن میں ہلکی دھوپ نکلنے سے تھوڑی راحت بھی مل رہی ہے۔
ٹھنڈ کا قہر سب سے زیادہ جموں و کشمیر اور لداخ میں دیکھا جا رہا ہے۔ سری نگر میں جہاں گزشتہ جمعہ کو درجہ حرارت منفی 8 اعشاریہ 5 ڈگری تھا وہیں ہفتہ کی رات کو یہ منفی 4 اعشاریہ 6 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کرسمس کے بعد 27 سے 28 دسمبر کو بادل چھائے رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined