قومی خبریں

یوپی اسمبلی: نظم و نسق کی بدحالی پر کانگریس سراپا احتجاج، ڈاکٹر کفیل کے حق میں لہرائے پوسٹر

اجے کمار للو نے ایک پلے کارڈ ایسا بھی اٹھایا ہوا تھا جس پر ڈاکٹر کفیل کو رہا کرنے کا مطالبہ لکھا تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل کئی ماہ سے این ایس اے کے تحت متھرا جیل میں بند ہیں۔

یوپی اسمبلی کے احاطہ میں احتجاج کرتے کانگریس لیڈران / تصویر یو این آئی
یوپی اسمبلی کے احاطہ میں احتجاج کرتے کانگریس لیڈران / تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دور میں ہفتہ کے روز اتر پردیش قانون ساز کونسل کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ اجلاس کے دوران حزب اختلاف نے صوبہ کی ناقص نظم و نسق کی صورت حال اور دیگر امور کے حوالہ سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شور و غل اور ہنگامہ کے دوران ہی حزب اقتدار نے اپنی بات رکھنے کی کوشش کی۔

Published: 22 Aug 2020, 5:35 PM IST

اتر پردیش اسمبلی کے احاطہ میں کانگریس کے لیڈارن نے زوردار احتجاج کیا۔ کانگریس کے صوبائی صدر اجے کمار للو دیگر کانگریس اراکین اسمبلی کے ساتھ احاطہ میں واقعہ چودھری چرن سنگھ کے مجسمہ کے پاس دھرنے پر بیٹھے۔ احتجاج میں یوپی قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف ارادھنا مشرا اور ایم ایل سی دیپک سنگھ بھی شامل رہے۔

Published: 22 Aug 2020, 5:35 PM IST

تمام اراکین اسمبلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر یوگی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ تختیوں پر ’’قانون وئے وستھا دھوست ہے، یوگی بابا مست ہے‘ ، ’یوریا کی کالا بازاری بند کرو' ، 'گنے کی قیمت ادا کرو' ، 'بنکروں کو پیکیج دو' ، 'نوجوانوں کو روزگار دو ' جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

Published: 22 Aug 2020, 5:35 PM IST

پوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے ایک پلے کارڈ ایسا بھی اٹھایا ہوا تھا جس پر ڈاکٹر کفیل کو رہا کرنے کا مطالبہ لکھا تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل کئی مہینے سے متھرا جیل میں بند اور ان پر یوگی حکومت نے این ایس اے (قومی سلامتی قانون) کے تحت کارروائی کی تھی۔

Published: 22 Aug 2020, 5:35 PM IST

اس موقع پر اجے کمار للو نے کہا ’’کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت میں کسانوں کا مفاد اولین ترجیح تھا۔ بی جے پی حکومت کا کسان مخالف چہرہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ کسانوں کے مفاد کے لئے کانگریس سڑک سے لے کر ایوان تک جد و جہد کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔‘‘

Published: 22 Aug 2020, 5:35 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Aug 2020, 5:35 PM IST