قومی خبریں

اہم خبریں: مہاراشٹر کے اسکولوں میں 15-18 سال کے بچوں کی ٹیکہ کاری کا منصوبہ، وزیر صحت راجیش ٹوپے

وزیر صحت مہاراشٹر راجیش ٹوپے / ٹوئٹر
وزیر صحت مہاراشٹر راجیش ٹوپے / ٹوئٹر 

مہاراشٹر کے اسکولوں میں 15-18 سال کے بچوں کی ٹیکہ کاری کا منصوبہ، وزیر صحت راجیش ٹوپے 

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہے ریاست میں ٹیکہ کاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لہذا اسکولوں میں 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

Published: 29 Dec 2021, 9:45 AM IST

اومیکرون ویرینٹ سے متاثر کسی شخص کو تاحال آکسیجن سپورٹ کی ضرورت نہیں پڑی، وزیر صحت دہلی

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اطلاع دی کہ دہلی میں گزشتہ روز کورونا کے 496 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی اور یہاں پازیٹو پائے جانے کی شرح تقریباً ایک فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کی آمد کے ساتھ معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاحال اومیکرون ویرینٹ سے متاثرہ کسی شخص کو آکسیجن سپورٹ کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔‘‘

Published: 29 Dec 2021, 9:45 AM IST

ہندوستان میں کورونا 9000 سے زیادہ نئے کیسز، اومیکرون کے 781 معاملے

ہندوستان میں اومیکرون ویرینٹ کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں کورونا کے معاملوں میں بھی تیزی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے اومیکرون ویرینٹ کے 781 معاملے درج کئے گئے۔ جبکہ اسی اثنا میں کورونا کے 9195 معاملے درج کئے گئے۔

اومیکرون کے معاملوں میں دہلی نے مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دہلی میں اب اومیکرون کے معاملوں کی تعداد 238 ہو گئی ہے جبکہ مہاراشٹر میں اب تک 167 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

Published: 29 Dec 2021, 9:45 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Dec 2021, 9:45 AM IST