قومی خبریں

کنال کامرا نے بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، ایف آئی آر منسوخ کرنے کے لیے عرضی

مدراس ہائی کورٹ سے اس معاملے میں 7 اپریل تک کے لیے کامرا کو عبوری ضمانت ملی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔ کنال کامرا کو تھانے میں حاجری کے لیے ممبئی پولیس 3 سمن جاری کر چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کنال کامرا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کنال کامرا، تصویر آئی اے این ایس

 

معروف اسٹینڈ اَپ کامیڈین کنال کامرا نے خود پر درج ایف آئی آر کے خلاف بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ انہوں نے ایف آئی آر کے قانونی ہونے، شفافیت اور منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

دراصل 2 اپریل کو ممبئی کی کھار پولیس نے کنال کامرا کو تیسرا سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 5 اپریل کو پوچھ تاچھ کے لیے تھانے میں حاضر ہونے کے لیے کہا تھا۔ کنال ان تینوں سمن پر تھانے میں حاضری نہیں دے سکے۔

Published: undefined

کنال کامرا کے وکیل ہائی کورٹ کے جسٹس سارنگ کوٹوال اور ایس ایم مودک کی بنچ کے سامنے عرضی پر بات کریں گے۔ بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنے سے پہلے کامرا نے ممبئی پولیس کو خط لکھ کر ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اپنا بیان درج کرانے کی بات کہی تھی لیکن لیکن کھار پولیس نے ابھی تک کامرا کی اس اپیل کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کنال کامرا کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر بغیر نام لیے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ (ایکناتھ شندے) پر ’غدار‘ ہونے کا تبصرہ کیا تھا، اس کے بعد کامرا کے خلاف ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کر لیا گیا تھا۔

Published: undefined

4 اپریل کو کھار پولیس کی ایک ٹیم کنال کامرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جانچ کرنے کے لیے پڈوچیری پہنچی۔ کنال کامرا تمل ناڈو کے رہنے والے ہیں۔ اس درمیان مدراس ہائی کورٹ سے معاملے میں 7 اپریل تک کے لیے کامرا کو عبوری ضمانت مل گئی تھی۔ یہ ضمانت انہیں اس ریاست میں دی گئی ہے جہاں ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے، جو گرفتاری سے عارضی حفاظت دیتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined