قومی خبریں

مغربی بنگال: جنازہ لے جا رہی گاڑی حادثہ کا شکار، 18 افراد ہلاک، کئی زخمی

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ایک گاڑی کم از کم 30 مسافروں کو لے کر نبدیپ کی طرف جا رہی تھی کہ وہ بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں اتوار کے روز ریاستی شاہراہ پر ایک بڑے حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ علی الصبح 3 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک میٹاڈور جنازے کو لے کر جا رہی تھی اور بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑے پتھروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

Published: undefined

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ "ایک گاڑی کم از کم 30 مسافروں کو لے کر نبدیپ کی طرف جا رہی تھی کہ وہ بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جنازہ شمالی 24 پرگنہ کے بگدا سے لایا جا رہا تھا۔

Published: undefined

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’ابتدائی اطلاعات کے مطابق 11 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 9 دیگر افراد کو شکتی نگر کے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں سات دیگر افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ دیگر دو لوگوں کو کولکاتا کے این آر ایس میڈیکل کالج اور اسپتال میں منتقل کر دیا گیا، ان کی حالت نازک ہے۔"

Published: undefined

مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر پولیس کو حادثہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ عہدیدار نے بتایا کہ ’’ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہے لیکن یہ یقینی نہیں ہے کہ میٹاڈور کا ڈرائیور زندہ ہے یا نہیں۔‘‘ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

امت شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا، "مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری تعزیت۔ خدا انہیں اس تکلیف کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘

Published: undefined

گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ندیا ضلع میں سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے گاڑی کے ٹکرانے سے 18 افراد کی موت اور 5 دیگر کے زخمی ہونے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔ سڑک کی حفاظت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔" گورنر نے ممتا بنرجی حکومت سے کہا کہ وہ مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کی مدد کرے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کیا، ’’ندیا حادثہ کی خبر سن کر دل دہل گیا۔ جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے میری تعزیت اور جو زخمی ہوئے ہیں میں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتی ہوں۔ مغربی بنگال حکومت متاثرین کو ضروری سہولیات فراہم کرے گی اور تکلیف کے ان لمحات میں حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined