قومی خبریں

کولکاتا: امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے ابھشیک بنرجی کی بیوی اور ان کے بچوں کو دبئی کی فلائٹ میں سوار ہونے سے روکا

روجیرا پیر کی صبح اپنے دونوں بچوں کے ساتھ دبئی جانے کے لیے فلائٹ پکڑنے ایئرپورٹ پہنچی تھیں، لیکن امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے انھیں روک دیا اور بورڈنگ سے انکار کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>روجیرا نرولا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

روجیرا نرولا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس

 

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور پارٹی کے لوک سبھا رکن ابھشیک بنرجی کی بیوی روجیرا نرولا بنرجی اور ان کے بچوں کو کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے دبئی جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا۔ روجیرا پیر کی صبح اپنے دونوں بچوں کے ساتھ دبئی جانے کے لیے فلائٹ پکڑنے ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔ لیکن امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے انھیں روک دیا اور بورڈنگ سے انکار کر دیا۔ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے بات چیت کے بعد وہ ہوائی اڈے سے نکل گئیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ ان کے خلاف جاری لُک آؤٹ نوٹس کی وجہ سے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے انھیں بورڈنگ کی اجازت دینے سے  انکار کر دیا۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس ذرائع نے کہا کہ پہلے کلکتہ ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے انھیں اس معاملے میں نرمی دی تھی اور کہا تھا کہ ان کے بیرونی سفر پر روک نہیں لگائی جا سکتی ہے۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ ابھشیک بنرجی اس معاملے میں عدالت کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے پھر سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔

Published: undefined

اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے ریاستی ترجمان نے کہا کہ روجیرا بنرجی کو قصداً ایسے وقت میں روکا گیا جب ابھشیک بنرجی رابطہ عامہ پروگرام کے تحت ضلعوں میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے قانونی مشیر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انھیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، کیونکہ بی جے پی اور مرکزی حکومت ترنمول کانگریس کا سیاسی طور سے مقابلہ کرنے میں ناکام ہیں اور وہ ابھشیک بنرجی کے رابطہ عامہ پروگرام کی کامیابی سے ڈرے ہوئے ہیں۔ اس طرح کی بزدلی بی جے پی کے سیاسی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔

Published: undefined

اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مغربی بنگال میں بی جے پی ترجمان سمک بھٹاچاریہ نے کہا کہ اگر انھیں ناجائز طریقے سے روکا گیا تو قانون اپنا کام کرے گا۔ بھٹاچاریہ نے کہا کہ ’’پہلے ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ حقیقی معنوں میں انھیں کیوں روکا گیا۔ اس بات پر پہلے سے اندازہ لگانے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے بغیر کسی جائز وجہ کے کارروائی کی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined