قومی خبریں

کسان تحریک: گرنام سنگھ چڈھونی نے رکھا سیاست میں قدم، نئی جماعت کا کیا اعلان

کسان لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی نے کہا کہ آج زیادہ تر سیاسی پارٹیوں پر پیسے والے لوگوں کا قبضہ ہے۔ ملک میں سرمایہ دارانہ نظام مسلسل فروغ پا رہا ہے، امیر اور غریب کے درمیان ایک بڑا خلا پیدا ہو رہا ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @GurnamsinghBku
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @GurnamsinghBku 

چنڈی گڑھ: دہلی کی سرحدوں پر سال تک جاری رہنے والے کسانوں کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کرنے والے گرنام سنگھ چڈھونی نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا ہے۔ کسان تحریک کا اہم چہرہ رہے چڈھونی نے ہفتہ کے روز چنڈی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اطلاع دی کہ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا نام ’سنیوکت سنگھرش پارٹی‘ رکھا ہے۔

Published: undefined

بھارتیہ کسان یونین ہریانہ کے صدر گرنام سنگھ چڈھونی نے کہا کہ ان کی جماعت پنجاب کے اسمبلی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنیوکت سنگھرش پارٹی 2022 میں ہونے جا رہے پنجاب کے اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

Published: undefined

کسان لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی نے کہا کہ آج زیادہ تر سیاسی پارٹیوں پر پیسے والے لوگوں کا قبضہ ہے۔ ملک میں سرمایہ دارانہ نظام مسلسل فروغ پا رہا ہے، امیر اور غریب کے درمیان ایک بڑا خلا پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسے والے لوگ غریبوں کے لیے پالیسیاں بنا رہے ہیں، ہماری پارٹی ذات، پات اور مذہب سے بالاتر ہوگی اور سیکولر ہوگی۔ چڈھونی نے کہا کہ یہ تمام مذاہب، تمام ذاتوں کی جماعت ہوگی۔ اس پارٹی میں دیہاتی، شہری، مزدور، کسان اور ریہڑی پٹری والے ہر طرح کے عوام شامل ہوں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سنیوکت سنگھرش پارٹی سال بھر کی کسان تحریک کے بعد وجود میں آنے والی پہلی سیاسی جماعت ہے۔ کسانوں نے تین زرعی قوانین کے خلاف سال بھر تحریک چلائی تھی۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے ان قوانین کو واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

Published: undefined

گرنام سنگھ چڈھونی متحدہ کسان مورچہ کی اس 5 رکنی کمیٹی کا حصہ تھے، جسے مورچہ نے زرعی قوانین پر مودی حکومت کے ساتھ بات چیت کا حق دیا تھا۔ اس کمیٹی میں یودھویر سنگھ، اشوک دھاولے، بلبیر سنگھ راجیوال اور شیو کمار ککا شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined