تصویر انسٹاگرام
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر و سیاستداں راگھو چڈّھا جلد کے گھر جلد ہی کلکاری گونجنے والی ہے۔ یہ جانکاری اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پوسٹ ڈال کر دی ہے۔ پیر کے روز پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈّھا نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک پیاری سی تصویر شیئر کی جس پر ایک نوزائیدہ بچے کے ننھے پیروں کے نشان بنے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی لکھا ہے 1+1=3، جس کا مطلب ہے کہ ان کا خاندان جلد ہی بڑا ہونے والا ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے ’’ہماری چھوٹی دنیا، جلد ہی آنے والی ہے۔‘‘
Published: undefined
اس خوشخبری کے سوشل میڈیا پر آتے ہی کئی مشہور فلمی و سیاسی شخصیات نے اداکارہ اور ان کے شوہر کو مبارکباد دینا شروع کر دیا ہے۔ ہما قریشی نے لکھا ہے ’’مبارک ہو۔‘‘ بھومی پیڈنیکر نے 3 سرخ دل والے ایموجی بنائے ہیں، جبکہ ٹینا دتہ نے بھی نیک تمنائیں پیش کیں۔ سونم کپور نے تبصرہ والے سیکشن میں لکھا ہے’’مبارک ہو ڈارلنگ۔‘‘ اس کے علاوہ پرینکا چوپڑا، کیارا اڈوانی نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ فینز بھی پرینیتی اور راگھو کو والدین بننے کی پیشگی مبارکباد دے رہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈّھا نے 24 ستمبر 2023 کو راجستھان کے اودے پور میں شادی کی تھی۔ اس شاندار تقریب میں شوبز اور سیاست سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ راگھو چڈّھا نے حال ہی میں ’دی کپل شرما شو‘ میں پرینیتی کے حاملہ ہونے کا اشارہ دیا تھا۔
Published: undefined
بہرحال، اگر پرینیتی چوپڑا کے کام کے محاذ کی بات کریں تو وہ نیٹ فلکس کی ایک بغیر عنوان والی سیریز میں نظر آئیں گی، جس کے ذریعے وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کر رہی ہیں۔ یہ ایک سسپنس تھرلر سیریز ہے، جس کے پروڈیوسر سدھارتھ پی ملہوترا ہیں۔ یہ سیریز رینسل ڈی سلوا کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، جس میں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ سونی رازدان، طاہر راج بھسین، انوپ سونی، ہرلین سیٹھی، جینیفر ونگیٹ، چیتنیہ چودھری، سُمیت ویاس اور دیگر فنکار شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined