قومی خبریں

'سسودیا کی گرفتاری کے خلاف تھے سی بی آئی افسر، دباؤ میں ہوئی گرفتاری'، کیجریوال کا سنسنی خیز دعویٰ

اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ بیشتر سی بی آئی افسر منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف تھے، بغیر ثبوت کے سسودیا کو گرفتار کرنا پڑا کیونکہ سیاسی دباؤ بہت زیادہ تھا۔

منیش سسودیا اور اروند کیجریوال، تصویر آئی اے این ایس
منیش سسودیا اور اروند کیجریوال، تصویر آئی اے این ایس 

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی گرفتاری کے درمیان وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ آبکاری پالیسی کے معاملے میں ہوئی گرفتاری کے بعد اروند کیجریوال نے منیش سسودیا کو بے قصور بتایا تھا۔ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ بیشتر سی بی آئی افسران منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف تھے۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے سسودیا کو گرفتار کرنا پڑا کیونکہ سیاسی دباؤ بہت زیادہ تھا۔

Published: undefined

کیجریوال نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "مجھے بتایا گیا ہے کہ بیشتر سی بی آئی افسران منیش کی گرفتاری کے خلاف تھے۔ ان سب کے لیے میرے دل میں بہت احترام ہے۔ منیش کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پھر بھی ان کو گرفتار کرنے کا سیاسی دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ افسران کو اپنے سیاسی آقاؤں کا حکم ماننا ہی پڑا۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ دہلی کی آبکاری پالیسی معاملے میں منیش سسودیا کو اتوار کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی نے منیش سسودیا کو گرفتار کر لیا۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ منیش سسودیا جانچ میں تعاون نہیں کر رہے تھے اور سوالوں کے گول مول جواب دے رہے تھے۔ عآپ نے اسے بدلے کی کارروائی قرار دیا ہے، جب کہ کانگریس نے اس گرفتاری کا استقبال کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ