قومی خبریں

کشمیر: کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے تقریباً دو لاکھ روپے جرمانہ وصول

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعرات کے روز کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف روزی کرنے والوں کے خلاف تین ایف آئی آر درج ہوئیں اور 60 ہزار 8 سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے وادی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین دنوں کے دوران کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قریب دو لاکھ روپیے بطور جرمانہ وصول کیے ہیں جبکہ تین ایف آئی آر بھی درج کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعرات کے روز کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف روزی کرنے والوں کے خلاف تین ایف آئی آر درج کیے اور 60 ہزار 8 سو روپیے جرمانہ بھی عائد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں گزشتہ تین دنوں کے دوران کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے ایک لاکھ اسی ہزار روپیے بطور جرمانہ وصولے گئے۔

Published: undefined

پولس ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی قصبہ سوپور میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے 58 افراد پر 10 ہزار 8 سو روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے کورونا کی اس دوسری لہر کی روک تھام کے لئے یونین ٹریٹری میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جس کے تحت بازاروں میں صرف پچاس فیصد دکان ہی کھلے رہتے ہیں اور مسافر بردار گاڑیوں کو بھی پچاس فیصد سواریاں اٹھانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی