قومی خبریں

کشمیر: متعدد کوچنگ سینٹر بیرون ریاست منتقل، بیمار پڑنے کے بعد کئی طلبا واپس لوٹے

وادی کشمیر میں زائد از دو ماہ سے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہنے کے باعث کئی کوچنگ سینٹروں نے اپنے سینٹرس بیرون ریاست منتقل کیے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیر میں زائد از دو ماہ سے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہنے کے باعث کئی کوچنگ سینٹروں نے اپنے سینٹرس بیرون ریاست منتقل کیے ہیں۔ ادھر وادی کے سینئر شہریوں نے وادی میں تعلیمی اداروں کے بدستور بند رہنے پر گہری تشویش اور فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔

Published: 05 Oct 2019, 5:54 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ وادی بالخصوص سری نگر میں کوچنگ سینٹروں کے دوبارہ کھلنے کی کوئی امید نظر نہ آنے کے پیش نظر ان کے منتظمین نے انہیں شمالی ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں منتقل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوچنگ سینٹروں کے منتظمین نے والدین کو اعتماد میں لے کر سینٹروں کو بیرون ریاست منتقل کیا ہے تاکہ ان میں زیر تعلیم بچوں کو آنے والے امتحانات کے لئے تیار کیا جاسکے۔

Published: 05 Oct 2019, 5:54 PM IST

تاہم بعض والدین نے بتایا کہ ان کے بچے شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں بیمار پڑ گئے جس کے بعد انہیں ان کو واپس بلانا پڑا۔ غلام حسن نامی ایک والد نے بتایا 'میں نے اپنی بیٹی کا داخلہ سری نگر کے ایک نامور کوچنگ سینٹر میں کیا تھا اور کورس کی پوری فیس جمع کی تھی۔ 5 اگست کو جب کشمیر میں ہڑتال ہوئی تو کچھ ہفتے گزرنے کے بعد کوچنگ سینٹر کی انتظامیہ نے مذکورہ کوچنگ سینٹر کو چندی گڑھ منتقل کر دیا'۔

Published: 05 Oct 2019, 5:54 PM IST

ان کا مزید کہنا تھا 'میری بیٹی چندی گڑھ منتقل ہونے کے چند روز بعد ہی بیمار پڑ گئی جس کے بعد مجھے اسے واپس بلانا پڑا۔ حکومت ہمارے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے'۔ آکاش نامی ایک کوچنگ سینٹر جس کے زیر انتظام وادی کے مختلف علاقوں میں سینٹر چل رہے تھے، کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ آکاش کوچنگ سینٹر نے وادی کے تمام سینٹروں کے طلبا اور عملے کو ہماچل پردیش منتقل کیا ہے۔

Published: 05 Oct 2019, 5:54 PM IST

انہوں نے بتایا کہ ہماچل پردیش میں قائم آکاش کے کوچنگ سینٹروں میں قریب چھ سو طلبا زیر تعلیم ہیں جن کے لئے سینٹر ہی قیام وطعام کا بندوبست کررہا ہے۔ تاہم بعض سینٹروں کو ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں پانچ اگست سے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بدستور معطل ہیں۔ صوبائی کمشنر بصیر احمد خان کی طرف سے ہائر اسکینڈری سطح تک کے تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی ہدایات کے باوصف وادی کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں مفلوج ہیں۔

Published: 05 Oct 2019, 5:54 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Oct 2019, 5:54 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر