ویڈیو: نیپال میں ’جین زی‘ نوجوانوں کا غصہ اچانک کیوں پھوٹ پڑا، کیا ہے اس کی وجہ؟

نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی اور کے پی اولی حکومت کے ’مترو‘ والے کرونی کیپٹلزم کے خلاف ’جین زی‘ کا غصہ آسمان پر ہے۔ ان کا مظاہرہ اتنا زبردست تھا کہ مشتعل نیپالی نوجوان پارلیمنٹ احاطہ میں گھس گئے۔

user

وشو دیپک

نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی اور کے پی اولی حکومت کے ’مترو‘ والے کرونی کیپٹلزم کے خلاف ’جین زی‘ کا غصہ آسمان پر ہے۔ ان کا مظاہرہ اتنا زبردست تھا کہ مشتعل نیپالی نوجوان پارلیمنٹ احاطہ میں گھس گئے اور اظہارِ رائے سے متعلق اپنی آزادی کو بچانے کے لیے ’سرکاری گولی‘ کھانے سے بھی نہیں ڈرے۔ مظاہرہ اتنا بے خوف تھا کہ درجن بھر سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس گئے تھے، جس کے بعد نیپالی فوج نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ نیپال کی تاریخ میں پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونے سے متعلق یہ اپنی طرح کا پہلا معاملہ ہے۔ نیپال میں ’جین زی‘ نوجوانوں کا یہ غصہ آخر کیوں پھوٹ پڑا، اس کی وجہ کیا ہے؟ ہمارے نمائندہ وشودیپک ان سوالات کا جواب اس خاص ویڈیو میں پیش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔