قومی خبریں

کشمیر: گاندربل حملے میں مارا جانے والا ملی ٹینٹ ریاض نائیکو کا قریبی ساتھی، دلباغ سنگھ

دلباغ سنگھ نے ملی ٹنٹوں کے حملے میں مارے جانے والے پولیس اہلکار الطاف حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب کے حاشیے پر میڈیا کو اس حملے کے بارے مختصر تفصیلات فراہم کیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ گاندربل حملے میں مارا جانے والا ملی ٹنٹ حزب المجاہدین کے مہلوک چیف آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کا قریبی ساتھی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک ملی ٹنٹ کو خصوصی طور پر گاندربل حملہ کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ منگل کی شام وسطی ضلع گاندربل میں ملی ٹنٹوں نے بی جے پی لیڈر غلام قادر راتھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شبیر احمد ساکن اونتی پورہ نامی ایک ملی ٹنٹ ہلاک اور موصوف لیڈر کا ایک ذاتی محافظ الطاف حسین شہید ہوگئے۔ دلباغ سنگھ نے بدھ کی صبح یہاں ضلع پولیس لائنز میں منگل کی شام ملی ٹنٹوں کے حملے میں مارے جانے والے پولیس اہلکار الطاف حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب کے حاشیے پر میڈیا کو اس حملے کے بارے مختصر تفصیلات فراہم کیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 'کل شام بی جے پی لیڈر غلام قادر راتھر، جو گاندربل کے رہنے والے ہیں، گھر سے نکل رہے تھے کہ ان پر جب حملہ کیا گیا۔ ان کے ساتھ ہمارے دو لوگ الطاف حسین اور کانسٹیبل جہانگیر تھے۔ تو الطاف حسین نے جوابی فائر کی اور خود زخمی ہوگئے اور اس دوران شبیر احمد ساکن اونتی پورہ نامی ایک ملی ٹنٹ، جو ریاض نائیکو کا قریبی ساتھی رہا ہے، ہلاک ہوا'۔ موصوف پولیس سربراہ نے بتایا کہ الطاف حسین کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخمی کی تاب نہ لا کر فوت ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ساتھی پر فخر ہے کہ جس نے حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔

Published: undefined

جائے وارات پر ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال نے واقعے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ 'شام کو بی جے پی لیڈر غلام قادر جس کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ گھر سے اپنی سرکاری رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے، موصوف لیڈر کے ساتھ پولیس کی ایک پارٹی موجود تھی جس نے جوابی کارروائی کی اس دوران ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا۔ مہلوک ملی ٹنٹ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا'۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Published: undefined

موصوف نے کہا کہ اندھیرے کی وجہ سے حملہ کرنے والے ملی ٹنٹوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم جائے واردات سے جو کارٹریجز موصول ہوئے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور ایک سے زیادہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک ملی ٹنٹ کا تعلق بمطابق رپورٹس ٹی آر ایف سے ہے۔ دریں اثنا ضلع پولیس لائنز سری نگر میں بدھ کی صبح مہلوک پولیس اہلکار الطاف حسین کی میت پر پھول مالائیں چڑھانے کی تقریب منعقد کی گئی۔

Published: undefined

پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس تقریب میں جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کےعلاوہ ایڈیشنل ڈی جی پی کارڈینشنز جاوید مجتبیٰ گیلانی، ایڈیشنل ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرس اے جی میر، ایڈیشنل ڈی جی پی سی آئی ڈی آر آر سوین، ایڈیشنل ڈی جی پی آرمڈ اے کے چودھری، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، آئی جی سی آر پی ایف آپریشنز دیپک رتن، ڈی آئی جی سی آر پی ایف آپریشنز اشوک شامیال، ایس ایس پی سری نگر ڈاکٹر ایم حسیب مغل، ضلع مجسٹریٹ گاندربل شفقت اقبال، ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال وغیرہ نے شرکت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined