معروف گلوکارہ ریحانہ نے مسلمانوں سے معافی کیوں مانگی؟

ریحانہ نے اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ کسی مذہب یا اللہ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب نہیں کرنا چاہتیں، اس لیے پروجیکٹ میں حدیث پر مبنی گیت کا استعمال مکمل ’غیر ذمہ داری‘ کا ثبوت تھا۔

معروف گلوکارہ ریحانہ نے مسلمانوں سے معافی مانگ کیوں مانگی؟
معروف گلوکارہ ریحانہ نے مسلمانوں سے معافی مانگ کیوں مانگی؟
user

قومی آوازبیورو

بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ آرٹسسٹ ریحانہ (رابن ریحانہ فینٹی) نے مسلمانوں سے اپنی ایک اشتہاری ویڈیو میں حدیث مبارکہ کے الفاظ کو موسیقی میں استعمال کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔ زیر جامہ میں ملبوس آرٹسسٹ کی جانب سے حدیث کے الفاظ کو اشتہاری ویڈیو میں استعمال کرنے پر مسلمانوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ گانے پر مبنی ویڈیو میں ’’روز قیامت‘‘ سے متعلق حدیث نبوی ﷺ کے عربی الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔

ریحانہ نے مسلمان برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انسٹاگرام پر ان کے “Savage X Fenty Show” کی تشہیری ویڈیو میں ’’غیر ارادی طور پر سرزد ہونے والی فاش غلطی‘‘ کی نشاندہی کی، جس نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔


انھوں نے اپنی ’’بد احتیاطی کی مظہر‘‘ غلطی پر معافی مانگتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ کسی مذہب یا اللہ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کا ارتکاب نہیں کرنا چاہتیں، اس لیے ہمارے پروجیکٹ میں حدیث پر مبنی گیت کا استعمال ’’مکمل غیر ذمہ داری‘‘ کا ثبوت تھا۔

گزشتہ ہفتے زیر جاموں کی تشہیر پر مبنی ایک شو میں ’’ڈوم‘‘ نامی گیت میں حدیث مبارکہ ﷺ کی ایک سطر استعمال کی گئی، حدیث کے الفاظ کے جلو میں پروگرام میں شامل خواتین ماڈلز فلور پر رقص کرتی دیکھی جا سکتی ہیں۔


ویڈیو کے پروڈیوسر کیوکو کلوی نے گیت میں استعمال ہونے والے الفاظ کی مناسب تحقیق نہ کرنے کی مکمل ذمہ داری قبول کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے متنازع گیت فی الفور ہٹائے جائیں گے۔ کلوی نے اپنی ٹوئٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ گیت کا متن ’’اسلامی حدیث‘‘ سے لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔