قومی خبریں

کشمیر: اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران جے سی او زخمی

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں ملی ٹنٹوں کی طرف سے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہفتے کی صبح در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جونئیر کمشنڈ افسر(جے سی او) معمولی طور زخمی ہو گئے ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں ملی ٹنٹوں کی طرف سے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک جے سی او معمولی طور پر زخمی ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جائے وقوعہ پر ایک کواڈ کاپٹر اڑانے کی کوشش کی گئی لیکن ہندوستان کی جانب سے فائرنگ کے بعد وہ واپس چلا گیا۔ دریں اثنا واقعے کے بعد فوج نے اس علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب سری نگر میں ماہ رواں کے اواخر میں منعقد ہونے والے جی-ٹونٹی ورکنگ گروپ اجلاس کے پیش نظر جموں وکشمیر کے سرحدوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined