قومی خبریں

کشمیر: بارہمولہ - بانہال ریل سروس دو روز بعد بحال

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کے رش کے پیش نظر ریل سروس کو دو دنوں تک معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کو جموں کے بانہال سے جوڑنے والی بارہمولہ- بانہال ریل سروس کو جمعہ کے روز دو دن بعد بحال کر دیا گیا۔ بتادیں کہ ریلوے حکام نے کورونا وبا کے پیش نظر 21 اور 22 جولائی کو یہ سروس معطل کردی تھی۔

Published: undefined

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ دو دنوں تک معطل رہنے کے بعد جمعہ کو بڈگام – بارہمولہ اور بڈگام – بانہال ٹریکس پر ریل سروس معمول کے مطابق بحال ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کے رش کے پیش نظر ریل سروس کو دو دنوں تک معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی تہواروں خاص کر عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کے موقعوں پر بارہمولہ- بانہال ٹرین سروس کو معطل رکھا جاتا تھا۔ یاد رہے کہ بارہمولہ- بانہال ریل سروس 14 جولائی سے بحال ہوئی تھی۔

Published: undefined

وادی کشمیر میں کورونا کرفیو کے پیش نظر سات ماہ کی معطلی کے بعد یکم جولائی سے ٹرین خدمات کو بحال کردیا گیا تھا۔ حکام نے وادی میں کورونا کی دوسری لہر میں ہو رہی تیزی کے پیش نظر 10 مئی کو ٹرین سروس معطل کر دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز