قومی خبریں

کشمیر: بڈگام میں کمسن بچی کی جان لینے والے تیندوے کو زندہ پکڑ لیا گیا

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ دفتر بڈگام کے متصل واقع ایک فارسٹ نرسری میں اس تیندوے کو دیکھا گیا اور متعلقہ محکمہ نے اس کی تلاش تیز کردی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: محکمہ وائلڈ لائف نے وادی کشمیر کے قرب و جوار میں گھوم رہے جنگلی جانوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت محکمے کے عملے نے وسطی ضلع بڈگام کے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے احاطے میں منگل کے روز ایک تیندوے کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ وہی تیندوا ہے جس نے گیارہ روز قبل بڈگام کی ہی اوم پورہ ہاؤسنگ کالونی میں ایک چار سالہ بچی کو اپنے صحن سے ہی اٹھا کر متصل ہی واقع ایک فارسٹ نرسری میں اپنا نوالہ بنالیا تھا۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ دفتر بڈگام کے متصل واقع ایک فارسٹ نرسری میں اس تیندوے کو دیکھا گیا اور متعلقہ محکمہ نے اس کی تلاش تیز کردی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمے کے عملے کی انتھک کاوشوں کے بعد اس تیندوے کو منگل کے روز زندہ پکڑ لیا گیا۔ دریں اثنا مقامی لوگوں نے اس تیندوے کو پکڑنے پر راحت کی سانس لی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکمے کی گزشتہ کئی دنوں سے جاری کاوشوں کی سراہنا بھی کی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے قرب وجوار کی بستیوں میں جنگلی جانوروں کے دن دھاڑے گھومنے پھرنے اور انسانوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں اب ایک معمول بن گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقوں میں جنگلی جانور گھوم رہے ہیں جن کو پکڑنے کے لئے محکمہ کا آپریشن جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined