قومی خبریں

ممبئی: کنگنا رانوت کو ملی توہین آمیز زبان استعمال کرنے کی سزا، ایف آئی آر درج

22 نومبر کو اکالی دل کے لیڈر اور دہلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ منجندر سنگھ سرسا کی قیادت میں ایک وفد نے رانوت کے خلاف شکایت درج کرائی تھی اور کنگنا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

امرتسر/ممبئی: اداکارہ کنگنا رانوت کے خلاف ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں سکھ برادری کے خلاف سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ آج یہاں دمدمی ٹکسال کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سپریم کونسل نیو ممبئی گردوارہ کے چیئرمین بھائی جسپال سنگھ سدھو کی قیادت میں شری گرو سنگھ سبھا گردوارہ کمیٹی کے رکن اور ممبئی کے رہنے والے امرجیت سنگھ سندھو کی جانب سے درج ایف آئی آر نمبر دفعہ 295اے کے تحت مذہبی جذبات بھڑکانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سکھ برادری کے لوگوں نے کنگنا کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

Published: undefined

بھائی سدھو سمیت سکھ بھائی چارے کے رہنماؤں نے سماج میں نفرت پھیلانے کے لیے کنگنا کو ممبئی سے تڑی پار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا نے نہ صرف سکھوں کے خلاف بلکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف بھی نازیبا زبان استعمال کی ہے۔ کل اکالی دل کے لیڈر اور دہلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ منجندر سنگھ سرسا کی قیادت میں ایک وفد نے رانوت کے خلاف شکایت درج کرائی تھی اور کنگنا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined