قومی خبریں

مدھیہ پردیش اراکین اسمبلی کی ’ہارس ٹریڈنگ‘ کر رہی بی جے پی: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش میں سیاسی ہلچل کے درمیان آج گورنر لال جی ٹنڈن سے وزیر اعلی کمل ناتھ نے ملاقات کر کے ایک خط سونپا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اراکین اسمبلی کی ’ہارس ٹریڈنگ‘ کا الزام عائد کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش میں سیاسی ہلچل کے درمیان آج گورنر لال جی ٹنڈن سے وزیر اعلی کمل ناتھ نے ملاقات کر کے ایک خط سونپا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اراکین اسمبلی کی ’ہارس ٹریڈنگ‘ کا الزام عائد کیا۔ تین صفحات پر مشتمل یہ خط گورنر کو سونپنے کے ساتھ ہی کمل ناتھ نے انہیں سیاسی حالات سے آگاہ کیا۔

Published: undefined

ا س دوران بنگلورو میں ٹھہرے 20 کانگریس کے اراکین اسمبلی کے دوپہر تک واپس پہنچنے کی امید ہے۔ یہ تمام سینئر لیڈر جوترادتیہ سندھیا کے حامی بتائے گئے ہیں اور انہوں نے اپنے استعفے اسمبلی اسپیکر این پی پرجا پتی کے ساتھ ہی گورنر کو بھی بھیج دیے ہیں۔

Published: undefined

خیال کیا جا رہا ہے کہ ان اراکین اسمبلی کو گورنر اور اسپیکر سے ملاقات کرائی جا سکتی ہے ۔ ان اراکین اسمبلی کے بھوپال آنے کی اطلاع پر ہوائی اڈے اور دیگر متعلقہ مقامات پر پولیس انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات سخت کر دے ہیں ۔

Published: undefined

دوسری طرف کمل ناتھ نے گورنر سے ملاقات کے بعد راج بھون کے با ہر میڈیا سے کہا کہ بی جے پی اراکین اسمبلی نے کانگریس کے اراکین اسمبلی کو کس طرح قیدی بناکر رکھا ہے، یہ پورے ملک نے دیکھا ہے ۔ انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ ان اراکین اسمبلی کو واپس محفوظ بلانا یقینی بنایا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined