قومی خبریں

بی جے پی دہلی والوں کی پہلی پسند، ایم سی ڈی ضمنی انتخابات میں 46 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے: سچدیوا

دہلی بی جے پی کے صدروریندرسچدیوا نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہوئی کراری شکست کے بعد 'عآپ' پارٹی مایوسی کا شکار ہے اوراس کا مسلم ووٹ بھی کھسک رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کو 46 فیصد سے زیادہ ووٹ ملنا یہ ثابت کرتا ہے کہ دارالحکومت کے لوگوں کی پہلی پسند بی جے پی ہی ہے۔

Published: undefined

وریندررسچدیوا نے میونسپل انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی بی جے پی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پوری طرح سے سنجیدہ تھی اور 12 میں سے آٹھ خواتین امیدواروں کو میدان میں اتار کر ایک تجربہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آٹھ میں سے چھ خواتین امیدواروں کی جیت بی جے پی کی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے لیے مکمل حمایت کو ظاہر کرتی ہے۔ اسی کے ساتھ 12 میں سے 7 وارڈ جیتنا اور ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو 46 فیصد سے زیادہ ووٹ ملنا ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی آج بھی دہلی والوں کی پہلی پسند ہے۔

Published: undefined

وریندر سچدیوا نے اس جیت کا کریڈٹ پارٹی کارکنان، عہدیداروں کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا کی انتخابی مہم کو دیا۔ انہوں نے کہا، "ضمنی انتخابات میں ہوئی کراری شکست کے بعد 'عآپ' پارٹی کے لیڈروں سوربھ بھاردواج اور درگیش پاٹھک کی بے تکی بیان بازی جہاں ان کی شکست کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے، وہیں مسلم ووٹ کھسکنے کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش بھی نظر آتی ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined