قومی خبریں

جاپان کے حکمران اتحاد کو انتخابات میں ملی بھاری اکثریت

ایل ڈی پی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ستمبر تک کابینہ اور حکمران جماعت کی ایگزیکٹو کے اختیارات میں ردوبدل کا امکان ہے۔

فومیو کِشیدا، تصویر آئی اے این ایس
فومیو کِشیدا، تصویر آئی اے این ایس 

ٹوکیو: جاپان کی حکمراں جماعت نے اتوار کو ہونے والے ہاؤس آف کونسلرز کے انتخابات میں بڑی جیت حاصل کی ہے۔ کیوڈو نیوز کے مطابق وزیر اعظم فومیو کِشیدا کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے ملک میں جدوجہد کے باوجود اپنی نو ماہ پرانی انتظامیہ کی کارکردگی سے عوام پرجوش ہیں۔ انہوں نے 125 سیٹوں میں سے نصف سے زیادہ 63 سیٹوں پر جیت حاص کی ہے۔ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کی وجہ سے ملک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور سیکورٹی خطرات کے باوجود حکمران جماعت کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔

Published: undefined

ایل ڈی پی اور اس کے اتحادی کومیتو کو کل 76 نشستیں ملیں۔ اس طرح 248 رکنی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اس نے اپنی اکثریت برقرار رکھی ہے۔ کیوڈو نیوزکی رپورٹ کے مطابق آئین میں ترمیم کے حامی کیمپ میں ایل ڈی پی-کومیتو اتحاد، دو اپوزیشن جماعتیں اور آزاد شامل ہیں۔ جس کو ایوان بالا میں 179 نشستیں ملی ہیں۔

Published: undefined

ایل ڈی پی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ستمبر تک کابینہ اور حکمران جماعت کی ایگزیکٹو کے اختیارات میں ردوبدل کا امکان ہے۔ ایوان زیریں کے رکن اور ایل ڈی پی کے سربراہ سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے باوجود اتوار کو انتخابات کرائے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ شنزو آبے کو 8 جولائی کو نارا میں ایل ڈی پی کی حمایت میں تقریر کرتے ہوئے بحریہ کے ایک سابق فوجی نے گولی مار دی تھی۔ ڈاکٹروں نے شنزو آبے کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن انہوں نے دم توڑ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined