قومی خبریں

جموں: پالتو کتوں کا رجسٹریشن نہ کرایا تو جرمانہ عائد ہوگا، میونسپل کارپوریشن کا فرمان

کارپوریشن نے ماہ جولائی کے وسط میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کتے پالنے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے کتوں کا مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن کرائیں بصورت دیگر ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: جموں میونسپل کارپوریشن نے پالتو کتوں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجسٹریشن نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی ہے۔ کارپوریشن نے ماہ جولائی کے وسط میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کتے پالنے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے کتوں کا مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن کرائیں بصورت دیگر ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Published: undefined

جموں میونسپل کارپوریشن کے میونسپل ویٹرنری افسر ڈاکٹر سشیل شرما نے یو این آئی کو بتایا کہ پالتو کتوں کا رجسٹریشن کرنے کے حوالہ سے نوٹس جولائی کی 15 تاریخ کو جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کتے کا رجسٹریشن کرا لیا جائے گا تو ڈاکٹروں کو یہ معلوم رہے گا کہ آیا اس کو اینٹی ریبیز ویکسین دی گئی ہے یا نہیں۔

Published: undefined

موصوف نے کہا کہ رجسٹریشن فیس پانچ سو روپے طے کی گئی ہے جبکہ تین سو روپے سالانہ چارجز بھی ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی ریبیز ویکسین مہم کے علاوہ رجسٹریشن سے کارپوریشن کو پالتو کتوں کی آبادی کے بارے میں جانکاری رہے گی۔ موصوف نے کہا کہ کتے کے رجسٹریشن پر مالک کو ایک کتابچہ دیا جائے گا جس پر کتے کو دی جانے والی ویکسین کی تفصیلات درج ہوں گی اور اس کے علاوہ اس کو ایک دھات کا ٹوکن بھی دیا جائے گا جس پر رجسٹریشن نمبر درج ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined