ملک میں کورونا: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ بھی متاثر، اندور میں کیسز میں ریکارڈ اضافہ

مراٹھواڑہ میں کورونا سے 36 ہلاکتیں؛ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور وزیر ٹرانسپورٹ کورونا پازیٹو؛ اندور میں ’کووڈ-19‘ کے 265 معاملے؛ کوٹہ میں اب صرف ایک ہی دن رہے گا لاک ڈاؤن۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 957 نئے کیسز اور 36 ہلاکتیں

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھوارہ کے آٹھ اضلاع میں منگل کے روز جان لیواعالمی وبا کورونا وائرس کے 957 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور اس عرصے کے دوران 36 متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی۔ خطہ کے مختلف ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران سب سے زیادہ ضلع بیڈ میں 128 کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 مریضوں کی موت ہوگئی، جبکہ ضلع لاتور میں کورونا کے 115 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چھ افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ عثمان آباد میں چھ اموات اور 144 نئے کیسز ،جالنہ میں چھ اموات اور10نئے کیسز، ناندیڑ میں پانچ ہلاکتیں 118 نئے کیسز، اورنگ آباد میں چار اموات اور 344 کیسز، ضلع پربھنی میں 77 کیسز اور دو متاثرین کی موت اور ضلع ہنگولی میں کورونا کے 36 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ اور اسمبلی اسپیکر کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ کورونا پازیٹو

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے ٹرانسپورٹ اور کانکنی کے وزیر مولچند شرما کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ شرما نے منگل کے روز خود ہی ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل ریاست ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور اسمبلی کی اسپیکر گیان چند گپتا پیر کو کورونا پازیٹو پائی گئی تھیں۔

مولچند شرما نے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’میری نوول کورونا وائرس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اسی وجہ سے میں خود کو آئسو لیٹ کر رہا ہوں۔ مجھ میں کسی بھی قسم کی کوئی علامت نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں جو لوگ بھی میرے رابطے میں آئے ہیں ان سے درخواست کرتا ہوں وہ بھی اپنا ٹسٹ کروائیں اور اپنے آپ کو محفوظ رکھیں‘‘۔


اندور میں ’کووڈ-19‘ کے سب سے زیادہ 265 معاملے، چار کی موت

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں ’کوویڈ 19‘ کے سب سے زیادہ 265 معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھکر 11673 تک جا پہنچی ہے۔ وہیں چار کی موت درج کیے جانے کے بعد اب تک کل 368 مریضوں کی موت سرکاری طورپر درج کی گئی ہے۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ اب تک کل 198865 جانچ رپورٹ حاصل ہوئی ہے۔ ان میں کل جانچے گئے 3354 نمونے بھی شامل ہیں۔ کل جانچے گئے نمونوں میں 265 متاثرہ مریضوں کے سامنے آنے کے یہاں متاثرین کی تعداد 11673 تک جانچ پہنچی ہے۔ وہیں کل چار کی موت درج کیے جانے کے بعد اب تک کل 264 متاثرین کی موت درج کی گئی۔

ادھر، راحت کی خبر ہے کہ اب تک کل 8088 مریض ٹھیک ہوچکےہیں،جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 3217 ہے۔ وہیں، ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک کل 6018 مشتبہ کو ٹھیک ہونے پر چھوڑا جا چکا ہے۔

کوٹہ میں اب صرف ایک ہی دن رہے گا لاک ڈاؤن

کوٹہ: راجستھان میں کوٹہ میں اب ہفتے میں دو دن کی جگہ صرف ایک ہی دن کا لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس بارے میں آج ضلع مجسٹریٹ نے بھی اپنا اتفاق ظاہر کیا ہے۔ پچھلے دو ہفتے سے اتوار اور پیر کو لاک ڈاؤن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پچھلے ہفتے کوٹہ تاجر یونین نے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔

یونین کے صدرکرانتی جین نے بتایا کہ انتظامیہ کے اس حکم سے کوٹہ کے سبھی تاجروں میں شدید اشتعال تھا کیونکہ تاجر پہلے ہی کووڈ- 19 کے انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی نقصان اٹھا چکے ہیں اور وہ اور اقتصادی بحران کا سامنا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

جین نے بتایا کہ یونین نے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے اپنا احتجاج ظاہر کر کے صرف ایک دن کا لاک ڈاؤں رکھنے کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ اب صرف اتوار کو ہی لاک ڈاؤن رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کی اپیل پر کوٹہ میں تاجروں کی ایک میٹنگ ہو رہی ہے جس میں کوٹہ میں لاک ڈاؤن سے پیدا حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ادھر انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ اگلے ہفتے سے کوٹہ میں صرف اتوار کو ہی لاک ڈاؤن رہے گا، لیکن انفیکشن بڑھا تو اس پر پھر سے غور بھی کیا جاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Aug 2020, 1:11 PM