قومی خبریں

جموں و کشمیر: آہوں اور سسکیوں کے بیچ کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی جموں میں آخری رسومات ادا

چاڈورہ میں مشتبہ جنگجووں کے ہاتھوں مارے گئے کشمیری پنڈت ملازم کی جموں میں آخری رسومات ادا کی گئی۔ صوبائی کمشنر جموں، اے ڈی جی پی اور ڈپٹی کمشنر نے آخری رسومات میں شرکت کی

احتجاجیوں کو روکنے کے لئے تار بندی کرتے سکیوریٹی اہلکار / یو این آئی
احتجاجیوں کو روکنے کے لئے تار بندی کرتے سکیوریٹی اہلکار / یو این آئی  

سری نگر: چاڈورہ میں مشتبہ جنگجووں کے ہاتھوں مارے گئے کشمیری پنڈت ملازم کی جموں میں آخری رسومات ادا کی گئی۔ صوبائی کمشنر جموں، اے ڈی جی پی اور ڈپٹی کمشنر نے آخری رسومات میں شرکت کی۔

Published: undefined

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ چاڈورہ میں جمعرات کے روز کشمیر ی پنڈت ملازم راہل بٹ کی بن تالاب جموں میں آخری رسومات ادا کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور ڈپٹی کمشنر جموں اوینی لاوسا بھی اس موقع پر موجود رہی۔

Published: undefined

اُن کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے راہل بھٹ کی آخری رسومات میں شرکت کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کشمیری پنڈتوں نے کہاکہ وادی میں تعینات کشمیری پنڈت ملازموں کو فوری طورپر سیکورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی کیمپوں ، پولیس تھانوں کے نزدیک ہی کشمیری پنڈتوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ شر پسند عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ مذکورہ کشمیری پنڈت نے بتایا کہ ہمیں ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنا یاجارہا ہے اور انتظامیہ نے اس حوالے سے معنی خیز خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

Published: undefined

راکیش بھٹ نامی کشمیری پنڈت نے اس موقع پر بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کو جموں میں ہی رہائشی سہولیات فراہم کی جائے کیونکہ کشمیر جانا اُن کے لئے اب جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہل بھٹ کی ہلاکت سے پوری کشمیری پنڈت کیمونٹی گہرے صدمے میں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جتنے بھی پنڈت ملازم ہیں انہیں فوری طورپر جموں روانہ کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو