قومی خبریں

جہانگیر پوری بلڈوزر کارروائی: بے بس خاتون نم آنکھوں سے اپنی دکان ٹوٹتی دیکھتی رہی

جہانگیر پوری میں کچھ لوگوں کی دکانیں توڑ دی گئیں، دکان مالکان کا کہنا ہے کہ ان کو پہلے سے کوئی خبر نہیں دی گئی اور انھیں سامان ہٹانے تک کا وقت نہیں دیا گیا۔

تصویر ویپن/قومی آواز
تصویر ویپن/قومی آواز 

جہانگیر پوری تشدد کے بعد بدھ کی صبح ایم سی ڈی نے بلڈوزر کی کارروائی شروع کر کچھ ایسی غریب فیملی کی دنیا اجاڑ دی جن کا اس تشدد سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ جب تک بلڈوزر کارروائی روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم صادر ہوتا، تب تک کچھ دکانیں مٹی میں مل چکی تھیں۔ حتیٰ کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے تقریباً ایک گھنٹے بعد تک ایم سی ڈی افسران اور دہلی پولیس نے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ہٹانے کے نام پر بلڈوزر کی تباہی جاری رکھی۔ اس درمیان ایک خاتون نے بتایا کہ گزشتہ 15 سال سے اس کی دکان تھی لیکن کبھی اس پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی۔ اب جہانگیر پوری تشدد کے بعد اس کی یہ دکان ٹوٹ گئی ہے۔ جب یہ دکان ٹوٹ رہی تھی تو خاتون کی آنکھیں نم تھیں اور وہ افسران کے سامنے گہار لگانے کے بعد بے بس نظر آ رہی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دہلی کے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے موقع پر تشدد کے بعد انتظامیہ کے ذریعہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری کارروائی پر فی الحال سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے جوں کا توں حالت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل جہانگیر پوری میں کچھ لوگوں کی دکانیں توڑ دی گئیں۔ دکان مالکان کا کہنا ہے کہ ان کو پہلے سے کوئی خبر نہیں دی گئی اور انھیں سامان ہٹانے تک کا وقت نہیں دیا گیا۔ جب اس تعلق سے افسران سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں جو حکم دیا گیا ہے اسی کے حساب سے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined