قومی خبریں

ہنی مون قتل کیس: سونم اور راج کشواہا سمیت 5 ملزمان کے خلاف 790 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر

میگھالیہ پولیس نے ہنی مون قتل کیس میں 790 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پیش کی۔ پانچ ملزمان، جن میں مقتول کی بیوی اور اس کا عاشق شامل ہے، قتل اور سازش کے الزامات میں گرفتار ہیں

<div class="paragraphs"><p>راجہ اور سونم / آئی اے این ایس</p></div>

راجہ اور سونم / آئی اے این ایس

 

میگھالیہ: اندور کے ہنی مون قتل کیس میں میگھالیہ پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جمعہ کی شام عدالت میں 790 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جمع کرائی۔ یہ کیس شہر کے معروف بزنس مین، راجا رگھووشی کی قتل سے متعلق ہے، جس نے پورے ملک میں ہلچل مچائی تھی۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق چارج شیٹ میں قتل کی منصوبہ بندی کے ماسٹر مائنڈ راجا کی اہلیہ سونم رگھووشی اور اس کے عاشق راج کُشواہا کو قرار دیا گیا ہے۔ اس سازش میں تین دیگر ملزمان، آکاش راجپوت، آنند کرمی اور وشال سنگھ چوہان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ پانچوں پر فوجداری قانون کی دفعات قتل، شواہد مٹانے اور فوجداری سازش کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں یہ تمام ملزمان عدالتی حراست میں جیل میں ہیں۔

Published: undefined

چارج شیٹ کے مطابق، قتل کی منصوبہ بندی نہایت محتاط طریقے سے کی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے متعدد شواہد جمع کیے، جن میں کال ریکارڈز، لوکیشن ڈیٹا اور گواہوں کے بیانات شامل ہیں۔ مزید برآں، پولیس نے بتایا کہ اس کیس میں تین اور شریک ملزمان، پراپرٹی ڈیلر سلومے جیمز، بلڈنگ مالک لوکندر تومر اور سکیورٹی گارڈ بالویر اہیروار کے خلاف جلد سپلیمنٹری چارج شیٹ جمع کرائی جائے گی۔ ان پر شواہد کو نقصان پہنچانے اور چھپانے کا الزام ہے۔؎

Published: undefined

یہ قتل کیس اس وقت خبروں کی زینت بنا جب راجا رگھووشی کی شادی کے چند دن بعد ہی انہیں قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ نے نہ صرف اندور بلکہ پورے ملک میں لوگوں کو ہلا کر رکھ گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چارج شیٹ میں شامل مضبوط شواہد کے باعث تمام ملزمان کے خلاف کیس مضبوط ہے۔ عدالت میں اس معاملے کی سماعت جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined