قومی خبریں

ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح دسمبر میں 8.3 فیصد تک پہنچ گئی، 16 ماہ میں سب سے زیادہ: رپورٹ

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ پچھلے مہینے میں یہ شرح 8.96 فیصد تھی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے اور دسمبر کے مہینے میں اس کی شرح بڑھ کر 8.3 فیصد ہو گئی۔ بے روزگاری کی یہ شرح گزشتہ 16 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) نے جاری کیے ہیں۔ گزشتہ مہینے یعنی نومبر 2022 میں یہ شرح 8 فیصد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ پچھلے مہینے میں یہ شرح 8.96 فیصد تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 7.55 فیصد سے کم ہو کر 7.44 فیصد ہو گئی۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں سی ایم آئی ای کے منیجنگ ڈائریکٹر مہیش ویاس کے حوالے سے کہا کہ ’’اعداد و شمار میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ دسمبر میں روزگار کی شرح بڑھ کر 37.1 فیصد ہو گئی ہے، جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔‘‘

Published: undefined

سال 2024 کے انتخابات سے پہلے پی ایم مودی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج بلند مہنگائی کو روکنا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہوگا۔ کانگریس مہنگائی، بے روزگاری اور ’تقسیم کی سیاست‘ جیسے مسائل پر 'بھارت جوڑو یاترا‘ نکال رہی ہے۔ ان مسائل پر عوام کو متحد کرنے کے مقصد سے یہ یاترا ستمبر کے مہینے میں کنیا کماری سے شروع کی گئی تھی تھی جو جموں و کشمیر کے سری نگر تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

Published: undefined

قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے ذریعہ نومبر میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سہ ماہی کے 7.6 فیصد کے مقابلے کم ہوکر 7.2 فیصد پر آ گئی ہے۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں ہریانہ میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 37.4 فیصد ہو گئی، اس کے بعد راجستھان میں 28.5 فیصد اور دہلی میں 20.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined