قومی خبریں

حج 2021ء کےشیڈولڈ کا آج ہو گا اعلان

فریضہ حج بیت الله 2021 کی ادائیگی کیلئے آن لائن فارم بھرنے کا سلسلہ 7 نومبر 2020 سے شروع ہوکر آئندہ ماہ 10 ڈسمبر 2020 تک جاری رہے گا۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ امید ڈاٹ کام
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ امید ڈاٹ کام 

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی آج ممبئی کے حج ہاوس میں حج 2021ء کےشیڈولڈ کا ا علان کریں گے۔اس موقع پر آئندہ سال کے لیے حج کے تعلق سے پرگرام کی تفصیلات بتائی جائیں گی ۔اس کی اطلاع حج کمیٹی ذرائع نے دی ہے۔اس تعلق سے وزیر موصوف ممبئی پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

مر کزی وزارت برائے اقلیتی امور، حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیا کے اعلان کے مطابق فریضہ حج بیت الله (1442)-2021 کی ادائیگی کیلئے آن لائن فارم بھرنے کا سلسلہ 7 نومبر 2020 سے شروع ہوکر آئندہ ماہ 10 ڈسمبر 2020 تک جاری رہے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ سال حج 2020کااعلان کے باوجود کوویڈ19 کی وجہ سے حج نہیں ہواتھا۔عازمین کو ان کےذریعہ جمع کی گئی رقم واپس کردی گئی تھی۔ کورونا وباکی وجہ سےابھی بھی ویسےحالات صاف نہیں ہیں اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کتنے حجاج کو جانے کی اجازت ملےگی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آئندہ سال حج 2021 کیلئے حکومت سعودی عرب، خصوصی شرائط، قواعد و ضوابط، اہلیت کے معیار، عمر، صحت اور تندرستی کے تقاضوں اور دیگر متعلقہ شرائط کا اطلاق کرسکتا ہے۔ موجودہ صورتحال کے حساب سے نہیں کہا جاسکتا کہ سعودی حکومت کیا کیا نئے اقدامات لے گی لیکن یہ طے ہے کہ حکومت وہ سب قدم لے گی جن کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران موزوں سمجھا جاتا ہے۔سعودی عرب میں آمد یا روانگی کے مرحلے میں مشروط و لازمی طور پر قرنطینہ (Quarantine) میں رہنا ضروری ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined