
فائل تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان نے 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین تہوّر حسین رانا کے پاکستان سے تعلقات کی تحقیقات کے سلسلے میں امریکہ سے مدد طلب کی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے وزارتِ داخلہ کے ذریعہ امریکی حکام سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا ہے۔ یہ قدم ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے موجود پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے ہندوستان کے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع کے مطابق این آئی اے نے اپنے امریکی ہم منصب اداروں کو کچھ مخصوص سوالات بھیجے ہیں، جن میں رانا کے پاکستانی اداروں کے ساتھ ممکنہ تعلقات سے متعلق اطلاعات مانگی گئی ہیں۔این آئی اے کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا،اطلاعات اکٹھی کرنے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ ہم نے امریکہ کو چند سوالات بھیجے ہیں اور فی الحال ان کے جوابات کا انتظار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
این آئی اے نے جولائی میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی جس میں ڈیوڈ کولمین ہیڈلی، تہوّر حسین رانا، لشکرِ طیبہ اور حرکت الجہاد الاسلامی کے دیگر ارکان پر ہندوستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined