قومی خبریں

کورونا کیسز میں اضافہ، دہلی میں ایک بار پھر ماسک لگانا لازمی، نہیں لگانے پر 500 روپے کا جرمانہ ممکن: ذرائع

راجدھانی دہلی میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ کے درمیان ماسک لگانا پھر سے لازمی قرار دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ماسک نہیں لگانے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

ماسک کی علامتی تصویر / Getty Images
ماسک کی علامتی تصویر / Getty Images STR

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے معاملوں میں اضافہ کے درمیان ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ماسک نہیں لگانے پر 500 روپے کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ دہلی آفت انتظام اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بدھ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا تھا کہ کیسز بڑھے ہیں لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نیز انہوں نے ماسک نہیں لگانے پر کسی بھی طرح کے جرمانہ کے منصوبہ سے انکار کیا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ فی الحال اسکولوں کو بند نہیں کیا جائے گا اور ماہرین سے مشاورت کے بعد تعلیمی اداروں کے لئے ایس او پی (طریقہ کار) جاری کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی ٹیسٹنگ کے دائرے کو وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کا فیصلہ لیا گیا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے دہلی، یوپی، ہریانہ، مہاراشٹر اور میزورم کو منگل کے روز کورونا وائرس کے انفیکشن کے کہیں بھی ہو رہے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت نگرانی رکھنے اور حساس علاقوں میں حسب ضرورت قبل از وقت اقدامات اٹھانے کی صلاح دی تھی۔

Published: undefined

مرکزی وزیر صحت راجیش بھوشن نے ایک مکتوب میں دہلی اور چار ریاستوں کو ’ٹیسٹنگ، ٹریسنگ، ٹریٹمنٹ، ٹیکہ کاری اور کورنا کے مطابق رویہ اختیار کرنے کی 5 نکاتی حکمت عملی پر عمل کرنے کی صلاح دی تھی۔ ساتھ ہی گنجان مقامات پر ماسک پہننے پر خصوصی زور دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز