فائل تصویر آئی اے این ایس
اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں یمونوتری قومی شاہراہ سے متصل نوگاؤں بازار کے علاقے میں ہفتہ کو شدید بارش نے کافی تباہی مچائی ہے۔ ناگہانی آفت کے باعث مقامی چھوٹے نالے زیر آب آگئے اور ملبہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر ملبے تلے دب گئی جبکہ نصف درجن سے زائد مکانات اور دکانیں زیر آب آ گئیں۔
Published: undefined
حالات خراب ہونے پر لوگ اپنے گھر خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم راحت اور بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔ نوگاؤں سے بہنے والا نالہ اوور فلو ہوگیا جس کی وجہ سے کئی دکانوں اور مکانوں میں پانی داخل ہوگیا اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بہہ گئیں۔
Published: undefined
اسی دوران، اتراکھنڈ کےوزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ جیسے ہی انہیں اتراکھنڈ ضلع کے نوگاؤں علاقے میں شدید بارش سے ہونے والے نقصان کی اطلاع ملی، انہوں نے فوری طور پر ضلع مجسٹریٹ سے بات کی اور جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں متاثرہ علاقے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن مدد میں تاخیر نہ ہونے کو یقینی بنانے کی بھی واضح ہدایت کی ہے۔‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined